مختصر مختصر: امت شاہ نے شانتی نکیتن میں ٹیگور کی کرسی پر بیٹھنے کے دعوے کو مسترد کیا، دیگر اہم خبریں

  1. امت شاہ نے کانگریس کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ وہ شانتی نکیتن میں رابندر ناتھ ٹیگور کی کرسی پر بیٹھے تھے۔ وزیر داخلہ نے نوبل انعام یافتہ ٹیگور کے صوفیہ پر بیٹھے ہوئے سابق وزرائے اعظم جواہر لال نہرو اور راجیو گاندھی کی تصاویر شیئر کیں۔
  2. اتراکھنڈ میں گلیشیر پھٹنے سے آئی تباہی کے سبب ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 31 ہوگئی ہے اور تقریباً 175 افراد لاپتہ ہیں۔ تپوان ٹنل کے داخلی راستے کو صاف کرلیا گیا ہے۔ چامولی ضلع میں تپوان بجلی منصوبے میں کام کرنے والے کم از کم 30 کارکنوں کے ایک سرنگ کے اندر پھنس جانے کا خدشہ ہے۔
  3. وزیر اعظم نریندر مودی کانگریس کے رکن پارلیمنٹ غلام نبی آزاد کو الوداع کہتے ہوئے آب دیدہ ہوگئے۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد اور تین دیگر ممبران پارلیمنٹ اگلے ہفتے راجیہ سبھا میں اپنی میعاد مکمل کریں گے۔
  4. راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ ایل اے سی کو عبور کرنے کے بارے میں وی کے سنگھ کے تبصرے کے بعد ان کو برخاست کردیا جانا چاہیے۔ معلوم ہو کہ مرکزی وزیر نے کہا تھا کہ ہندوستان چین سے زیادہ مرتبہ لائن آف ایکچول کنٹرول کو عبور کرچکا ہے، لیکن حکومت عوامی طور پر اس کا اعلان نہیں کرتی ہے۔
  5. ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کا کہنا ہے کہ دسمبر 2019 سے پہلے چین کے ووہان شہر میں کورونا وائرس کا کوئی اشارہ نہیں ہے۔
  6. یوٹیوب نے مرکزی حکومت کی قانونی شکایت کے بعد کسانوں کے احتجاج سے متعلق دو گانوں کو ہٹا دیا۔ ان گانوں میں زرعی قوانین کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور کسانوں کے تعلق سے حکومت کی عدم حساسیت کے بارے میں بات کی گئی تھی۔
  7. ای ڈی نے مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے الزام میں نیوز کلک کے سینئر مینجمنٹ کی رہائش گاہوں اور دفتر پر چھاپہ مارا۔ مرکزی ایجنسی مبینہ طور پر خبر رساں ادارے کو بیرون ملک ’’مشکوک کمپنیوں‘‘ سے حاصل ہونے والی مالی اعانت کی تحقیقات کر رہی ہے۔
  8. مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ نئے لیبر کوڈز کے تحت ہفتے میں 4 دن کام کرنے کی اجازت دی جائے گی: کام کے اوقات پر 48 گھنٹے کی ہفتہ وار حد جاری رہے گی، جس کی وجہ سے روزانہ کی شفٹ طویل ہوسکتی ہے۔
  9. نتیش کمار نے بہار کابینہ میں توسیع کی ہے۔ شاہنواز حسین سمیت 17 نئے وزرا نے حلف لیا۔ بی جے پی کے نو اور جے ڈی یو کے 8 وزرا کو کابینہ میں شامل کیا گیا۔