بنگال میں لاء اینڈ آرڈر دیگر ریاستوں کے مقابلے بہتر :ممتا بنرجی

بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نےبی جے پی پر شدید  حملہ کیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ سرحدی علاقوں میں بی ایس ایف نے دہشت پھیلا رکھا ہے

نئی دہلی،13فروری:۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 2024 انتخابات کے لئے بگل بجا دیا ہے۔انہوں نے ایک بار پھر 2024 میں بی جے پی کو شکست دینے کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ملک میں آمریت کو ختم کرنے کے لئے عوام کی حکومت کی تشکیل کی کوشش کرنی چاہئے ۔واضح رہے کہ گزشتہ کل بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے بنگال میں ایک عوامی جلسے میں ممتا حکومت کی تنقید کی اور جنگل راج سے تشبیہ دی۔آج اسمبلی میں اس کا جواب دیتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر ہے ۔ اس دوران انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ریاست کے سرحدی علاقوں میں بی ایس ایف نے دہشت پھیلا رکھا ہے۔ وزیر اعلیٰ بنرجی نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں بے قصور لوگ مارے جا رہے ہی۔ مرکز ان ہلاکتوں کی جانچ کے لئے جانچ کمیٹی کو بھیجنے کی زحمت تک نہیں اٹھاتا ہے۔

اس دوران ممتا بنرجی نے جم کر بی جے پی کی تنقید کی ۔حالیہ دنوں میں اینیمل ویلفیئر بورڈ کی جانب سے کاؤ ہگ ڈے کی اپیل پر طنز کستے ہوئے کہا کہ  اگر گائے کسی انسان کو مارتی ہے تو کیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہا گر گائے ہمیں ٹکر مار دے تو کیا ہو بی جے پی حکومت معاوضہ دے گی ۔

آپ کو بتا دیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پیر کو اس وقت ایوان سے واک آؤٹ کیا جب بنگال اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شوبھندو ادھیکاری کو مغربی بنگال اسمبلی کے اسپیکر بیمن بوس کی جانب سے تقریر مکمل کرنے سے روک دیا گیا۔ دراصل ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی ادھیکاری نے گورنر کے خطاب پر تنقید کرتے ہوئے اپنا خطاب شروع کیا۔

تاہم، اسپیکر نے ان سے کہا کہ وہ ایوان کے فلور پر ایسے الزامات نہ لگائیں۔ احتجاج میں بی جے پی لیجسلیچر پارٹی نے اسپیکر کے خلاف نعرے لگائے اور ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ اس کے ساتھ ہی، سی ایم ممتا بنرجی نے ایوان میں کہا، "میں اسپیکر پر الزام لگانے کے لیے شبھیندو ادھیکاری کے خلاف استحقاق کی تحریک پیش کرنے کا اپنا حق محفوظ رکھتی ہوں۔