مسک کا ٹویٹر کے 75 فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ

اطلاعات کے مطابق ایلن مسک کا منصوبہ ٹویٹر سے 75 فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کا ہے۔

نئی دہلی: امریکہ کا معروف اخبار ‘واشنگٹن پوسٹ’ کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر میں اس وقت تقریباً 7500 ملازمین کام کر رہے ہیں اور ان میں سے تقریباً 5600 کو ہٹانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ مسک نے ٹویٹر کو خریدنے کے لئے چھنٹنی کے منصوبوں کی طرف اشارہ کیا تھا، لیکن یہ کٹوتی پہلے سے بھی بڑی ہونے کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، "ایلن مسک ٹویٹر کا مالک بننے پربیشتر ملازمین کو فارغ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔”
اخبار نے دستاویزات اورنامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے جمعرات کو شائع رپورٹ میں بتایا کہ مسک نے اپنی ٹویٹر کی خریداری میں ممکنہ سرمایہ کاروں سے کہا ہے کہ وہ ضروری عملے کے علاوہ کٹوتی کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
مسک اپریل میں ٹویٹر کو خریدنے کے لیے اپنے ابتدائی 44 ارب ڈالر کی بولی کے بعد  یہ کہتے ہوئے اس معاہدے سے کچھ وقت کے لئے دستبردارہوگئے تھے کہ ٹویٹر نے اپنے جعلی اکاؤنٹس کی تعدادکو غلط طریقے سے پیش کیا۔