
ملک کے مستقبل کا سوال ہے
شیتلا سنگھ نے اپنی کتاب میں متعدد ثبوت پیش کیے ہیں، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ٦دسمبر ١٩٩٢ کے دن سب کچھ منصوبہ بند طریقے سے ہوا تھا۔ وہ اپنی کتاب میں ایک جگہ لکھتے ہیں، ’ ٢٧ نومبر ١٩٩٢ کے دن ہاتھ سے ایک خط لکھا اور اسے وزیر اعظم اور ارجن سنگھ کو ان کی رہائش گاہوں کے فیکس پر بھیج دیا اور فیکس ملنے کی تصدیق بھی کرلی۔ میں نے اس فیکس میں لکھا کہ بابری مسجد کا انہدام یقینی ہے۔ اسے منہدم کرنے کے لیے سامان، اوزار و ہتھیار نئے تعمیر شدہ شیش اوتار مندر میں رکھے گئے ہیں جہاں کارسیوکوں کا پہرا ہے۔ کارسیوکوں










