آپ دیکھ رہے ہیں زمرہ

ریاستیں

آندھرا پردیش سیلاب: ریاست میں شدید بارش کے بعد کم از کم آٹھ افراد ہلاک، 100 سے زیادہ لاپتہ

پی ٹی آئی کی خبر کے مطابق جمعہ کو آندھرا پردیش میں رائلسیما کے تین اضلاع اور ریاست کے جنوبی ساحلی علاقے کے ایک ضلع میں شدید بارش کے بعد کم از کم آٹھ افراد کی موت کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں...

تریپورہ فسادات: مہاراشٹر میں ’’اشتعال انگیز‘‘ سوشل میڈیا پوسٹس کے لیے چار افراد کے خلاف مقدمات درج

مقامی کرائم برانچ کے انسپکٹر گجانن بھٹلاونڈے نے پی ٹی آئی کو بتایا ’’یہ کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ نکھل پنگلے اور ایڈیشنل ایس پی انوراگ جین کی ہدایت پر کی گئی ہے۔‘‘
مزید پڑھیں...

فضائی آلودگی: دہلی-این سی آر میں اسکول، کالج اگلے احکامات تک بند، گھر سے کام کرنے کا مشورہ

نیشنل کیپیٹل ریجن اور ملحقہ علاقوں میں ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن نے منگل کو کہا ہے کہ دہلی اور اس کے پڑوسی شہروں کے تمام اسکول اور کالج شدید فضائی آلودگی کے پیش نظر اگلے احکامات تک بند رہیں گے۔
مزید پڑھیں...

لداخ میں مودی-شاہ کے خلاف غصہ بھڑکا، ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ، 6 دسمبر کو چکہ جام کا اعلان

لداخ نے مرکز میں مودی کی زیرقیادت حکومت کے خلاف بغاوت کا علم اٹھایا ہے اور خطے کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کے مطالبے کے لیے 6 دسمبر کو عام ہڑتال کی کال دی ہے۔
مزید پڑھیں...

امراوتی تشدد: بی جے پی لیڈران انل بونڈے، چیتن گاونڈے گرفتار کئے گئے لوگوں میں شامل

بھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی لیڈروں کو پیر کے روز مہاراشٹر کے امراوتی شہر میں ہفتہ کو پارٹی کی طرف سے منائے جانے والے بند کے دوران بھڑکنے والے تشدد کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں...

احمد آباد میں سڑکوں سے نان ویج کھانا فروخت کرنے والے اسٹالز کو ہٹانے کی ہدایت

انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق گجرات میں احمد آباد میونسپل کارپوریشن نے پیر کو شہر کی اہم سڑکوں سے نان ویج کھانے کی اشیاء فروخت کرنے والے اسٹالز کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں...

سپریم کورٹ نے یوپی کے سرکاری افسران کو ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل نہ کرنے پر ’’مغرور‘‘ قرار دیا

سپریم کورٹ نے ہفتہ کو اتر پردیش حکومت کے دو اعلیٰ عہدے داروں کی گرفتاری کی منظوری دی، جن کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنے احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔
مزید پڑھیں...

سپریم کورٹ نے دہلی کی فضائی آلودگی کو ہنگامی صورت حال قرار دیا، مرکزی حکومت کو 2 دن کے لاک ڈاؤن جیسے…

لائیو لاء کے مطابق چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا نے آج کہا کہ دہلی میں فضائی آلودگی نے لوگوں کو گھر پر بھی ماسک پہننے پر مجبور کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں...

قومی اقلیتی کمیشن نے کاس گنج میں الطاف نامی نوجوان کی حراست میں موت پر حکومت سے رپورٹ طلب کی

اتر پردیش کے کاس گنج ضلع میں ایک 21 سالہ مسلمان شخص کی حراست میں موت کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے قومی اقلیتی کمیشن (این سی ایم) نے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل اور چیف سکریٹری سے 15 دن کے اندر کارروائی رپورٹ طلب کی ہے۔
مزید پڑھیں...