ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار سوامی کون ہے؟

تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی کو خطیر رقم کے عوض خریدنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار تین افراد میں سے سوامی کون ہے؟

نئی دہلی: تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے ارکان اسمبلی کو خطیر رقم کے عوض خریدنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار تین افراد میں سے سوامی کون ہے؟ کل رات سے ہی سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر یہ بات موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

سوامی کون ہے؟

سوامی کا نام سمہایاجی بتایا جا رہا ہے،سوامی کا تعلق آندھرا پردیش  کے ضلع انامیاکے چنامنڈم منڈل کے گاؤں رام ناتھ پورم  سے ہے۔اس کا اصل نام اشوک ہے۔ گاؤں میں 20 سال پہلے اس نے ایک چھوٹا  ساپرائیویٹ اسکول قائم کیا تھاتاہم اسکول کے صحیح طریقے سے نہ چل پانے کی صورت میں  اس نے ایک پرائیویٹ اسکول کے استاد کے طور پر تدریسی شعبے سے جڑ گیا۔10 سال کے بعد اس نے سوامی کا اوتار لے لیا اور اس نے اپنے آبائی گاؤں رام ناتھ پورم میں ہی سری منتر راجا پیٹھ قائم کیا۔ اس نے خود کو اس کا سربراہ قرار دیا۔ علاقہ میں کوئی بھی اسے سوامی نہیں مانتا تھا، اس لیے وہ تروپتی چلا گیاجہاں اس نے15 سال تک وہاں ایک پیٹھ میں روحانی پروگراموں میں حصہ لیتا رہا۔مقامی افراد نے بتایا کہ وہ ہر چار سال بعد اپنے آبائی مقام رام ناتھ پورم آتا ہے۔

سمہایا جی ان تینوں میں شامل تھا جو حیدرآباد میں گزشتہ شب، برسراقتدار جماعت ٹی آرایس کے ایم ایل ایز کو خریدنے کی کوشش کے تنازعہ میں پھنس گئے ہیں، یہ مسئلہ سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بن گیا ہے۔