آپ دیکھ رہے ہیں زمرہ

احوالِ وطن

سپریم کورٹ کے ذریعے این جے اے سی کو ختم کرنا عوام کے مینڈیٹ کی واضح نظر اندازی ہے: جگدیپ دھنکھر

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھر نے بدھ کو سپریم کورٹ کے 2015 میں نیشنل جوڈیشل اپوائنٹمنٹ کمیشن ایکٹ کو ختم کرنے کے فیصلے پر اپنی تنقید کا اعادہ کیا۔
مزید پڑھیں...

ایم سی ڈی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی شاندار جیت، بی جے پی کو شرمناک شکست کا سامنا

نئی دہلی: دہلی میں برسراقتدار جماعت عام آدمی پارٹی (اے اے پی)نے میونسپل کارپوریشن آف دہلی (ایم سی ڈی)کے 250 وارڈوں میں سے 134 پر کامیابی حاصل کرکے شاندار جیت درج کی  ہے اور اکثریت کا ہندسہ بہت آسانی کے ساتھ عبور کر لیا ہے۔ اس جیت کے ساتھ…
مزید پڑھیں...

ریزرویشن پر 50 فیصد کی حد میں نرمی کا کوئی منصوبہ نہیں، مرکز نے پارلیمنٹ کو بتایا

مرکزی وزیر پرتیما بھومک نے بدھ کو پارلیمنٹ کو بتایا کہ مرکزی حکومت کا نوکریوں اور داخلوں میں ریزرویشن کی 50 فیصد کی حد میں نرمی کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں...

اترپردیش: جوڑے کو اپنا تھوک چاٹنے اور عورت کو پیٹنے کے الزام میں ایک گاؤں کا سربراہ گرفتار

اسکرول کی خبر کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اتر پردیش کے غازی پور ضلع کے بہریہ آباد گاؤں کے سربراہ کو منگل کے روز ایک جوڑے کو اپنا تھوک چاٹنے اور شادی شدہ عورت کو پیٹنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
مزید پڑھیں...

’’آپ کو ریزرویشن کے ذریعے نوکری ملی؟‘‘: پٹنہ ہائی کورٹ کے جج کے ذریعے بہار کے ایک افسر کا مذاق اڑانے…

پٹنہ ہائی کورٹ کے ایک جج نے مبینہ طور پر ذات پات پر مبنی تبصرہ کرتے ہوئے اور ریاستی حکومت کے ایک اہلکار کو ریزرویشن کی بنیاد پر ملازمت پر رکھنے کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں...

پریش راول کو کولکاتا پولیس نے 12 دسمبر کو ’’بنگالیوں کے لیے مچھلی پکانے‘‘ والے تبصرے پر طلب کیا

انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق کولکاتا پولیس نے منگل کو اداکار اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما پریش راول کو گجرات کے شہر ولساڈ میں ایک انتخابی ریلی کے دوران بنگالی کمیونٹی کے بارے میں ان کے بیان پر سمن جاری کیا۔
مزید پڑھیں...

سرمائی اجلاس: اپوزیشن نے مہنگائی، بے روزگاری اور ہند-چین کشیدگی پر بحث کا مطالبہ کیا

حزب اختلاف کی جماعتوں نے منگل کو مطالبہ کیا کہ 7 دسمبر سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران مہنگائی، بے روزگاری اور ہند-چین سرحد پر جاری کشیدگی پر بات چیت کی جائے۔
مزید پڑھیں...

متھرا: شاہی مسجد عیدگاہ میں ہنومان چالیسہ پڑھنے کا منصوبہ بنانے والا ہندو مہاسبھا کا لیڈر گرفتار

اتر پردیش پولیس نے منگل کو ہندوتوا تنظیم اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کے ایک رہنما کو گرفتار کر لیا، جو مبینہ طور پر متھرا کی شاہی مسجد عیدگاہ میں ہنومان چالیسہ پڑھنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔
مزید پڑھیں...