تازہ ترین

ہندوستان اور دنیا کی تازہ ترین خبریں

کل 1125 مضامین
تازہ ترین

بابری مسجد کی شہادت سے ملزمین کے بری ہونے تک واقعات بہ یک نظر

لبرہن کمیشن نے اپنی رپورٹ میں پایا کہ مسجد کو ایک گہری سازش کے تحت منہدم کیا گیا ہے۔ نو سو صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں سنگھ پریوار، وشو ہندو پریشد، بجرنگ دل اور بی جے پی کے ممتاز قائدین کو بابری انہدام معاملے کا ذمہ دار مانا گیا اور صاف لفظوں میں کہا گیا انہی لوگوں کی وجہ سے یہ سانحہ ہیش آیا۔ کمیشن نے سازش میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی بھی سفارش کی۔

دعوت نیوز8 اکتوبر 2020
تازہ ترین

میڈیکل کونسل کی ملک میں میڈیکل کے طلبا کے لیے بانڈ کی یکساں شرائط نافذ کرنے کی سفارش

میڈیکل کونسل آف انڈیا (ایم سی آئی) نے مدراس ہائی کورٹ سے ملک کی تمام ریاستوں کے ذریعے میڈیکل کے طلبا کے لیے، جو سرکاری کالجوں میں تعلیم میں حاصل ہونے والی بھاری سبسڈی کے عوض اس بات کا قرار کرتے ہیں کہ ریاست کی خدمت کریں گے، یکساں طریق عمل کو نافذ کرنے کی سفارش کی ہے۔

دعوت نیوز7 اکتوبر 2020
تازہ ترین

ہاتھرس کے معاملے میں بلا رکاوٹ تحقیق کو یقینی بنایا جائے گا: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کل کہا کہ وہ ہاتھرس میں 19 سالہ دلت خاتون کی اجتماعی عصمت دری، زدو کوب اور قتل کے واقعے کی غیر جانب دارنہ تحقیق کو یقینی بنائے گی۔ ایک سہ رکنی بنچ کی سربراہی کرتے ہوئے عدالت عظمی کے چیف جسٹس شرد بوبڈے نے کہا کہ ہم یقینی بنائیں گے کہ اس معاملے کی تحقیق میں کسی جانب داری سے کام نہ لیاجائے۔

دعوت نیوز7 اکتوبر 2020
تازہ ترین

کورونا وائرس کے ٹیکے کی فراہمی 2021 سے متوقع: سیکرٹری وزارت صحت

ڈاکٹر ریڈیز نے روسی ڈائرکٹ انوسیٹمنٹ فنڈ کے ساتھ مل کر اسپوتنک 5 کی آزمائش اور اس کی تقسیم کاری کا کام لیا ہے۔ بھارت میں ضابطے کی اجازت کے بعد مذکورہ روسی ادارہ ڈاکٹر ریڈیز کو ٹیکے کی ایک کروڑ خوراکیں فراہم کرے گا۔

دعوت نیوز7 اکتوبر 2020
تازہ ترین

بابری مسجد کا انہدام ایک سوچی سمجھی سازش تھی: جسٹس لبرہن

سابق جج اور لبرہن کمیشن کے سربراہ جسٹس لبرہن نے آج کہا کہ بابری مسجد کا انہدام کوئی اچانک پیش آنے والا ہجومی واقعہ نہیں تھا بلکہ اس کے پیچھے منصوبہ بند سازش تھی جسے آر ایس ایس اور اس کی ذیلی سیاسی و غیر سیاسی تنظیموں نے انجام دیا۔

دعوت نیوز1 اکتوبر 2020
ADAdvertisement
تازہ ترین

بہارمیں مسلم ووٹ پر سب کی نظر،اقتدار میں حصہ داری ندارد!

نام نہاد سیکولر پارٹیاں بھی ہمیشہ سے یہی کہتی آئی ہیں کہ بی جے پی کو ہرانا ہے اور مسلمان بھی یہی سوچتا ہے کہ بی جے پی کو ہرانا ہے۔ اس بات کو میں غلط سمجھتا ہوں۔ ہم لوگوں کو کسی کو ہرانے کی بات چھوڑ دینی چاہیے۔ جب بھی آپ کسی کو ہرانے کی بات کرتے ہیں تو آپ خود ہی ہار جاتے ہیں۔ اس لیے ہمیں جیتنے کی بات کرنی چاہیے اور جب آپ جیتیں گے تو وہ خود بہ خود ہار جائیں گے۔

دعوت نیوز17 ستمبر 2020
تازہ ترین

یوسف مہر علی: مجاہد آزادی اور سماجی جہد کار

دراصل ’لینڈ آرمی‘ کا یہ پورا آئیڈیا اس وقت حکومت میں شامل رکن اسمبلی یوسف مہر علی کا تھا۔ انہوں نے باضابطہ طور پر فروری 1950 میں بامبے قانون ساز اسمبلی میں قرارداد پیش کر کے ’لینڈ آرمی‘ بنانے کا مطالبہ کیا۔ ان کا صاف طور پر کہنا تھا کہ ’لینڈ آرمی‘ کے بغیر خوراک کی پیداوار کے لیے چلائی جارہی مہم کبھی بھی مکمل طور پر کامیاب نہیں ہوسکتی۔

دعوت نیوز6 ستمبر 2020
ADAdvertisement