تازہ ترین

ہندوستان اور دنیا کی تازہ ترین خبریں

کل 1125 مضامین
تازہ ترین

اردو صحافت کے افق پر غیر مسلم صحافیوں کی کہکشاں

’اردو صحافت کے فروغ میں غیر مسلم صحافیوں کی خدمات‘سہیل انجم کی تازہ ترین کتاب ہے۔ اپنے نام اور مواد دونوں اعتبار سے یہ کتاب اس لائق ہے کہ اہلِ علم و ادب اس کا مطالعہ کریں۔ کتاب کا انتساب اردو کے اولین صحافی ’ہری دت‘ اور ’سداسکھ لال‘ کے نام ہے۔ اردو صحافت کی تاریخ پر نظر رکھنے والے واقف ہیں کہ ’جامِ جہاں نما‘ (کلکتہ) 27 مارچ 1822 کو جاری ہونے والا اردو کا پہلا اخبار تھا جس کے بانی ’ہری دت‘ تھے اور اس کے ایڈیٹر ’سداسکھ لال ‘ تھے۔ دونوں حضرات کا تعلق بنگال سے ہے۔

دعوت نیوز3 جولائی 2025
ADAdvertisement
تازہ ترین

مغربی ایشیا میں جنگ کے اقتصادی اثرات

جنگ کے دوران ایران نے اسرائیل کو سبق سکھانے کے لیے بھرپور حملے کیے ہیں، جن کے نتیجے میں کئی اہم اقتصادی، دفاعی اور صنعتی تنصیبات متاثر ہوئیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس جنگ سے لاجسٹک لاگت میں اضافہ، خام تیل، الیکٹرانکس اور زرعی شعبے کی تجارت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ایران اور اسرائیل کے درمیان تجارتی لحاظ سے بھارت کی تجارت تقریباً 8.86 ارب ڈالر تک ہے۔ اگر یہ تنازعہ مزید بڑھتا تو بحر احمر جیسے اہم تجارتی راستے بھی متاثر ہو سکتے تھے جو بھارتی برآمدات کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

دعوت نیوز3 جولائی 2025
ADAdvertisement