ہفت روزہ دعوت

ہفت روزہ دعوت کے شمارے اور مضامین

کل 764 مضامین
ہفت روزہ دعوت

چین، بھارت اور نیپال کا سرحدی تنازعہ

یہ تو واضح ہے کہ اس سہ طرفہ سرحدی تنازعے کا لنک ایک دوسرے سے کہیں نہ کہیں ملتا ضرور ہے اور یہ بھی غور طلب ہے کہ بھارت کے اپنے پڑوسی ممالک پاکستان اور چین کے ساتھ ایک عرصے سے جاری سرحدی تنازعات کی فہرست میں نیپال کے شامل ہو جانے سے مودی حکومت کی سر دردی میں اضافہ ہوا ہے۔

دعوت نیوز30 مئی 2020
ہفت روزہ دعوت

امریکہ۔چین تنازعہ

امریکہ اور چین کے مابین پیدا ہونے والی کشیدگی کا جیو پولیٹیکل فائدہ اٹھانے کا ہندوستان کے پاس سنہری موقع ہے بشرطیکہ ہمارے ملک کی قیادت چیلنجوں سے پیدا ہونے والے امکانات کو اپنے حق میں کرنے کے لیے درست ترجیحات کے ساتھ بر وقت فیصلے کرے

دعوت نیوز30 مئی 2020
ہفت روزہ دعوت

جمہوری ملک کی ریاستوں کا استحصالی چہرہ

ایسے حالات میں یہ فرامین انٹرنیشنل لیبر آگنائزیشن کی قرارداد ۲۰۱۷ کی بھی خلاف ورزی ہے کیوں کہ اس میں سفارش کی گئی ہے کہ کسی آفت کے موقع پر ریاستوں کو یقینی بنانا ہوگا کہ کمزور اور حاشیے پر کھڑے لوگوں کو اپنی مرضی کے مطابق روزگار چننے کی آزادی ہو۔ مگر ہماری حکومتیں بین الاقوامی عہد وپیماں کی خلاف ورزی کرنے پر تلی ہوتی ہیں ۔

دعوت نیوز30 مئی 2020
ہفت روزہ دعوت

فائنانشیل ایمرجنسی ۔ اندیشے، خطرات اور اس کے اثرات

ملک کے تقریباً ۸۰ فیصد مالی مراکز، بنگلور، کولکتہ، دلی، حیدرآباد، ممبئی، پونے، لکھنو، کانپور، جے پور، گورگاوں، نوئیڈا، احمد آباد ، سورت اور چینئی کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون میں ہیں۔ ملک میں ہوٹل، ریسٹورنٹس، نائٹ کلب، بار، ایرلائنس، بی پی او، سیاحت، انٹرٹینمنٹ اور بالی ووڈ ، آٹو موبائل، ابھیشن، کنزیومر آلات، الکٹرانکس، پولٹری اور آبی غذائیں، تعمیرات، ریلوے، ٹرانسپورٹ اور اس سے ملحقہ دیگر شعبہ جات پر بھی بہت شدید اثرات پڑے ہیں۔

دعوت نیوز30 مئی 2020
ADAdvertisement
ہفت روزہ دعوت

فرقہ واریت کا وائرس ، دوسرا خوفناک چیلنج

ہر سال ہندوستان میں شراب پینے کی وجہ سے ڈھائی لاکھ اموات ہوتی ہیں۔ شراب لاکھوں جرائم کا باعث بنتی ہے۔ ملک میں 40 فیصد قتل شراب پینے سے ہوتے ہیں۔ زیادہ تر لوگ نشے میں ہی عصمت ریزی کرتے ہیں۔ کار حادثات اور شراب نوشی کا بھی رشتہ پرانا ہے۔

دعوت نیوز30 مئی 2020
ہفت روزہ دعوت

خبر و نظر

امریکہ کی نگرانی میں اسرائیل اور پی ایل او کے درمیان اوسلو میں جو معاہدہ ہوا تھا جسے اب بھی اوسلو پیس پیکٹ کہا جاتا ہے اس کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کا قیام عمل میں آیا تھا۔ اتھارٹی اور فلسطینی عوام بالعموم اس کا احترام کرتے ہیں، اس معاہدے کے تحت فلسطینی اتھارٹی کو مغربی کنارے پر تسلط بھی حاصل ہوا تھا۔ اس معاہدے کی رو سے ایک مکمل آزاد فلسطینی ریاست کے لیے راستہ بھی ہموار ہوتا ہے لیکن اسرائیل کی غاصب حکومت اور شدت پسند پارٹیاں اوسلو معاہدے کی جا بجا خلاف ورزی کرتی ہوئی نظر آتی ہیں اور مغربی کنار

دعوت نیوز30 مئی 2020
ہفت روزہ دعوت

معاشی پیکیج کا پوسٹ مارٹم

اس دوران وزیر اعظم جشن مناتے رہے یعنی کبھی تالی اور تھالی پٹواتے تو کبھی دیا اور بتی جلواتے۔ جب عوام بیزار ہوگئے تو فوج کو پھول برسانے کا حکم دے دیا اور جب بہاروں نے پھول بھی برسا دیا تب جاکر عظیم معاشی پیکیج کا اعلان کر دیا۔ اس طرح تقریباً دو ماہ کے اندر غریب عوام کی وہی حالت ہوگئی جو دلہن کے غریب باپ کی ہوتی ہے لیکن ملک کے 130 کروڑ باراتی خوش ہوگئے

دعوت نیوز30 مئی 2020
ADAdvertisement