ہفت روزہ دعوت

ہفت روزہ دعوت کے شمارے اور مضامین

کل 764 مضامین
ہفت روزہ دعوت

شہید بابری مسجد: بنے ہیں اہل ہوس مدعی بھی منصف بھی

عدالتوں کے فیصلے آتے رہیں گے اور عدالت کی کرسی پر بیٹھے افراد بھی آتے اور جاتے رہیں گے اس لیے مایوس کن ماحول میں بھی مایوس ہونا خدائے واحد پر یقین رکھنے والی ایک موحد قوم کو کسی طرح زیب نہیں دیتا۔ قومیں ایسے ہی حالات میں نکھرتی اور آزمائش کی بھٹیوں میں تپ کر کھری ہوتی ہیں۔ اگر یہاں کے مسلمان اپنے مشن کے ساتھ زندہ رہنے پر ڈٹ جائیں تو نہ تو کوئی حکومت ان کا وجود مٹا سکتی ہے اور نہ کسی عدالت کا کوئی فیصلہ انھیں حرف غلط کی طرح ختم کر سکتا ہے۔

دعوت نیوز8 اکتوبر 2020
ہفت روزہ دعوت

تب بابری مسجد مسمار ہوئی تھی اور اب انصاف

اگر مندر تحریک کی مدد سے ہندتوا طاقتوں نےلوگوں کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم نہیں کیا ہوتا تو بھگوا سیاسی جماعت شاید دلی کےاقتدارتک نہیں پہنچ پاتی۔ یہی وجہ ہے کہ بھگوا طاقتیں مندر مسجد کے مسئلےکو حل کرنے سےزیادہ سیاست کرنا چاہتی تھیں۔ \nان کا بابری مسجد کا تجربہ اب بنارس اور متھرا میں دہرایا جا سکتا ہے۔

دعوت نیوز8 اکتوبر 2020
ہفت روزہ دعوت

اداریہ: ہاتھرس سے ہیتھرو تک

اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی پر دباؤ ڈالے کہ وہ یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو برطرف کر دیں۔حالانکہ وزیر اعلیٰ فی الحال تو اپنے موقف سے ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں الٹے ملک اور ریاست میں بدامنی پھیلانے کی سازش رچنے کا الزام حزبِ اختلاف کے سر تھوپ رہے ہیں۔ بقول ان کے اپوزیشن کو ان کا وکاس وترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے۔ حد تو یہ کہ ہاتھرس کی آڑ میں ذات و طبقات کے تصادم کی بین الاقوامی سازش کے الزام میں ایک شکایت یوپی پولیس نے درج کر دی ہے۔ درآنحالیکہ ہاتھرس کی بدنامی کا جہا

دعوت نیوز8 اکتوبر 2020
ہفت روزہ دعوت

اقامت دین کے بنیادی اصول کار

یہ بھی ضروری ہے کہ اس ’’خیر‘‘اور” معروف‘‘ کی طرف دوسروں کو بھی بلایا جائے جس کو خود قبول کیا گیا ہے، اور اس”منکر” کو اپنے مقدور بھرمٹا ڈالنے کی مسلسل کوشش جاری رکھی جائے جس کو خود ترک کیا گیا ہے۔

دعوت نیوز8 اکتوبر 2020
ہفت روزہ دعوت

فاشزم اور اسلام کا نظامِ عدل

آج فرد کی سطح پر ہر انسان سکون کی تلاش میں ہے جسے وہ اسلام کے سچے عقیدے ہی میں پا سکتا ہے۔ آج ملک جن اجتماعی مصائب کا شکار ہے اس سے چھٹکارے کے لیے اسلام ہی مکمل حل پیش کرتا ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم دنیا کے سامنے ان کے ایک ایک مسئلے کا اسلامی حل پیش کریں

دعوت نیوز8 اکتوبر 2020
ADAdvertisement
ہفت روزہ دعوت

موقف: زرعی قوانین کے خلاف کسان سراپا احتجاج کیوں ہیں؟

حکومت کا یہ کہنا غلط ہے کہ اس بل کے ذریعہ سے کسان اپنی پیداوار کسی کو بھی فرخت کر سکتے ہیں اور اسے ذخیرہ کر سکتے ہیں۔ انہیں یہ حق اس بل سے پہلے بھی حاصل تھا بلکہ اس کے برعکس اس بل سے کارپوریٹس کو اور سرمایہ داروں کو یہ موقع مل گیا ہے کہ وہ لا محدود مقدار میں کسی روک ٹوک کے بغیر ذخیرہ اندوزی کر سکتے ہیں۔

دعوت نیوز2 اکتوبر 2020
ہفت روزہ دعوت

ٹک ٹاک پر پابندی،الجزیرہ پر شکنجہ! اظہار کی آزادی پرامریکی حملہ

خود کو عقلِ کُل سمجھنے والے صدر ٹرمپ ان باتوں پر کان نہیں دھرتے۔ 31 جولائی کو امریکی صدر نے بائٹ ڈانس کو متنبہ کیا کہ اگر اس نے اپنے ذیلی ادارے ٹک ٹاک کی امریکی شاخ مقامی سرمایہ کاروں کے ہاتھ فروخت نہ کی تو اس پر صدراتی حکم کے ذریعے پابندی لگا دی جائے گی۔ صدر ٹرمپ کی یہ دھمکی آزادی اظہار رائے پر حملے کے ساتھ آزادانہ تجارت کے اصولوں کے بھی خلاف تھی۔ آزاد تجارت سرمایہ دارانہ معیشت کی روح ہے اور امریکہ کے قدامت پسند بہت فخر سے کہتے پھرتے ہیں کہ حکومت تو بس دیانتدار ریفری ہے اور کاروبار تاجروں کا

دعوت نیوز1 اکتوبر 2020
ADAdvertisement