تازہ ترین!پچاس سال بعد ایمرجنسی کی بازگشت۔ آئین ہند کا دیباچہ نشانے پر
آئندہ دنوں میں بھارت کی سیاست محض انتخابی جلسوں تک محدود نہیں رہے گی بلکہ آئینی ڈھانچے، قومی شناخت اور شہری آزادیوں جیسے بنیادی مسائل پر مرکوز ہوگی۔ ’’سوشلسٹ‘‘ اور ’’سیکولر‘‘ جیسے الفاظ کی آئینی حیثیت، دراصل بھارت کے جمہوری ڈھانچے کی صحت کی جانچ ہے۔ اگر ان الفاظ کو آئین سے نکال دیا گیا تو یہ صرف ایک ترمیم نہیں بلکہ نظریاتی انقلاب ہوگا—جو بھارت کو اس کی سیکولر، جمہوری اور فلاحی ریاست کی بنیادوں سے ہٹا سکتا ہے۔
دعوت نیوز17 جولائی 2025

















