تمام مضامین

تازہ ترین

ظالم حاکم کے سامنے حق گوئی عزیمت کا کام ہے

بلا شبہ یہ اس زمانے کا معجزہ ہے کہ غزہ کے فلسطینی اپنی صبر و استقامت بھری جدوجہد کے ساتھ اس حقیقت کو دنیا کے سامنے لانے میں کامیاب ہوئے کہ یہودی حقیقت میں بڑی ظالم اور سفاک قوم ہیں۔ اس آزمائش میں مسلم حکم رانوں کا رول بھی اللہ تعالیٰ نے کھول کر رکھ دیا ہے ۔جب اہلِ فلسطین سے یہ پوچھا جاتا کہ وہ ہجرت کرکے دوسرے ملک کیوں نہیں چلے جاتے تو وہ جواب میں کہتے ہیں کہ وہ مسجدِ اقصیٰ کی حفاظت کی خاطر فلسطین کو نہیں چھوڑ سکتے۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر یہ مزاحمت حماس کی طرف سے شروع نہیں بھی کی جاتی تو اس ص

دعوت نیوز14 اگست 2025
تازہ ترین

!غزہ پر مکمل قبضے کا منصوبہ

اسرائیلی کابینہ نے فوج کی شدید مخالفت کے باوجود غزہ پر مکمل قبضے کا متنازعہ منصوبہ منظور کر لیا ہے، جس کے لیے وزیراعظم نیتن یاہو نے فوج کو پانچ ماہ کی مہلت دی ہے۔ اس منصوبے کے تحت اسرائیلی فوج کی پانچ ڈویژن وسطی غزہ پر چڑھائی کریں گی، تاہم اسرائیل براہ راست حکومت نہیں کرے گا، بلکہ قبضے کے بعد غزہ کو ایک عارضی عرب حکومت کے سپرد کیا جائے گا۔ نیتن یاہو نے واضح کیا ہے کہ غزہ فلسطینی اتھارٹی کو نہیں دیا جائے گا، نہ ہی اسے مزاحمت کاروں کے پاس رہنے دیا جائے گا، بلکہ سکیوریٹی مکمل طور پر اسرائیل کے ہاتھ

دعوت نیوز14 اگست 2025
تازہ ترین

گاندھی اور نہرو سے بی جے پی کیوں حسد کرتی ہے؟

’’چوں کہ بی جے پی اور اس کے نظریات آزادی کے بعد کی پیداوار ہیں۔ اسی طرح ہندوستان کی جنگ آزادی میں آر ایس ایس کی ذہنیت رکھنے والے لوگ شامل نہیں تھے اور بی جے پی ابھی معرض وجود میں نہیں آئی تھی۔ اسی بات پر آج کی مودی والی بی جے پی کے دل میں مہاتما گاندھی اور پنڈت نہرو سے بغض پایا جاتا ہے۔‘‘

دعوت نیوز14 اگست 2025
تازہ ترین

!تاریخ کا تحفظ اب بقا کی جنگ بن چکی

ہم اپنی تاریخ کو محض فخر یا ماضی پرستی کا ذریعہ نہ بنائیں، بلکہ اسے ’’زندہ تاریخ‘‘ کے طور پر پیش کریں، ایسی تاریخ جو ہمیں حال کے تقاضوں سے آگاہ کرے اور مستقبل کی راہیں دکھائے۔ نئی نسل کو یہ سکھایا جائے کہ ہمارا ماضی صرف گزرے ہوئے دنوں کی کہانی نہیں ہے بلکہ ایک زندہ روایت ہے جو ہماری شناخت کی بنیاد ہے اور جس سے سبق لے کر ہم آج کے چیلنجوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

دعوت نیوز14 اگست 2025
تازہ ترین

بھارت کا انتخابی نظام زوال کی طرف گامزن؟

بھارت جیسے تنوع کے حامل ملک میں انتخابی دھاندلی کے ذریعے وجود میں آنے والی حکومت ملک کے تمام طبقات کی نمائندگی نہیں کر سکتی۔ نمائندگی اور حقوق سے محرومی کی صورت میں ملک میں بے چینی اور بے اطمینانی پھیلے گی، ملک انتشار کا شکار ہوگا اور ملک کی ترقی کی رفتار رک جائے گی۔ تاہم، یہ حقیقت ہے کہ دھونس اور دھاندلی کے ذریعہ اقتدار میں آنے والی حکومتیں اپنا دبدبہ قائم رکھنے کے لیے جھوٹ اور پولرائزیشن کا سہارا لیتی ہیں اور اقلیت و پسماندہ طبقات کو نشانہ بناتی ہیں۔ ان میں احساس جرم پیدا کرتی ہیں اور شہریت

دعوت نیوز14 اگست 2025
تازہ ترین

آپریشن سیندور سے انتخابی سیاست تک

راہل گاندھی نے جب مودی سرکار کو ووٹ چور ثابت کرکےمدافعت پر مجبور کردیا ہے تو اسے فوج کے پیچھے چھپنا پڑاکیونکہ مودی کے ڈائیلاگ پر کہ ’’اس سرزمین پر قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں اس ملک کو جھکنے نہیں دوں گا‘‘ کوئی یقین نہیں کررہا ہے۔ بی بی سی اور رائیٹرس کی خبر کو پاکستانی بیانیہ کی ترجمانی کہہ کر مسترد کرنا شتر مرغ کی مانند ریت میں منہ چھپانے کے مترادف ہے۔فضائیہ کے سربراہ کا بیان ملک کی عوام کو تو خوش کرنے والاہے مگرکیا دنیااسے مانے گی؟ یہ بات واقعی قابل غور ہے ۔

دعوت نیوز14 اگست 2025