نئی دہلی 15 نومبر: مرکزی وزیر سریش انگڈی نے معاشی صورت حال کے بارے میں اپوزیشن کی تنقیدوں کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ ایئرپورٹس اور ٹرینیں عوام سے کھچا کھچ بھرے پڑے ہیں۔ جابجا لوگوں کی شادیاں ہورہی ہیں جس سے اشارے ملتے ہیں کہ ملک کی معیشت بہترین ہے۔ مملکتی وزیر ریلوے نے مزید کہاکہ ہر تین سال میں ایک مرتبہ معیشت میں سست روی پیدا ہوتی ہے اور اس میں بہت جلد بہتری پیدا ہوجاتی ہے۔ لیکن چند افراد محض وزیراعظم نریندر مودی کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش میں ان پر یہ الزامات عائد کررہے ہیں۔
معیشت بہتر، لوگ شادیاں کررہے ہیں
Ad
اشتہار
728×90 – Leaderboard

Ad
اشتہار
728×90 – Leaderboard




تبصرے
لائیو ورژن میں تبصرے کا سیکشن فعال ہوگا۔ دعوت نیوز کمیونٹی کے ساتھ اپنا نقطۂ نظر شیئر کرنے کے لیے سائن اِن کریں۔