(ممبئی) مہاراشٹرا اسمبلی کے حالیہ انتخابات میں نومنتخب 176 ارکان مجرمانہ پس منظر کے حامل ہیں اور انھیں مقدمات کاسامنا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 288 ارکان اسمبلی کے منجملہ 285ارکان کی جانب سے داخل کردہ حلفناموں کا اسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارمس کی جانب سے تجزیہ کیا گیا جن میں 62 فیصد یعنی (176) ارکان اسمبلی کو مجرمانہ مقدمات کا سامنا ہے جبکہ (113) ارکان اسمبلی سنگین جرائم کا سامنا کررہے ہیں۔ تین ارکان کے حلف ناموں کا تجزیے نہیں کیا گیا کیونکہ ان کے دستاویزات انتخابی کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب نہیں تھے۔
مہاراشٹرا کے نومنتخب 176 ارکان اسمبلی مجرمانہ پس منظر کے حامل
Ad
اشتہار
728×90 – Leaderboard

Ad
اشتہار
728×90 – Leaderboard




تبصرے
لائیو ورژن میں تبصرے کا سیکشن فعال ہوگا۔ دعوت نیوز کمیونٹی کے ساتھ اپنا نقطۂ نظر شیئر کرنے کے لیے سائن اِن کریں۔