یورپی یونین کاامریکہ اور دیگر اتحادیوں سے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی پر پابندی کا مطالبہ

نئی دہلی ،14 فروری :۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری جنگ میں بے گناہ شہریوں کی بے دریغ ہلاکت پر اب یورپی یونین بھی تشویش میں مبتلا ہے ۔اسرائیل کی ہٹھ دھرمی کیوجہ سے جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔جس کو دیکھتے ہوئے اب یوروپی یونین نے امریکہ سمیت تمام اتحادی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنا بند کر دیں۔

رپورٹ کے مطابق  یوروپی یونین کے  خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ اور امریکی و اسرائیلی اتحادی اسرائیل کو اسلحہ بھیجنا بند کر دیں کیونکہ ان کے بھیجے ہوئے اسلحے سے بہت زیادہ لوگوں کی ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔ ‘جوزپ بوریل نے  یہ مطالبہ گزشتہ روز کیا۔

واضح رہے ہالینڈ کی ایک مقامی عدالت نے انسانی حقوق گروپوں کی استدعا پر ہالینڈ کی حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ جنگی طیاروں کے فاضل پرزوں کی فراہمی روک دے۔ہالینڈ اسرائیل کے لیے امریکی ساختہ جنگی بمباری طیارے ایف 35 طیاروں کے فاضل پرزے فراہم کرتا ہے۔ کہ امریکی ساختہ طیاروں کا کاروبار ہالینڈ میں کیا جاتا ہے۔ یہ عدالتی فیصلہ پانچویں مہینے میں داخلی جنگی طیاروں کی مسلسل بمباری سے 28 ہزار فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے۔

یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ نے بھی اسلحے کی مسلسل جاری ترسیل کو روکنے کا کہا ہے۔

یورپی یونین کے رہنما طنزیہ انداہ میں استفسار کیا ‘ ان فلسطینی بے گھروں کو رفح سے نکال کر کہاں بھیجا جائے۔ کیا انہین چاند پر منتقل کیا جانا چاہیے، اسرائیل ان فلسطینیوں کو کہاں بھیجنا چاہتا ہے۔