نیتن یاہو کیخلاف ہزاروں اسرائیلی پھر سڑکوں پر ،وزیر اعظم کو ہٹانے کا مطالبہ

تل ابیب ،21اپریل :

غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کو تقریباً پانچ ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے ۔اسرائیل کے یرغمالی ابھی حماس کی قید میں ہیں ۔ان پانچ ماہ میں غزہ میں تباہی اور بربادی کے باوجودابھی تک اسرائیل کے یرغمال شہریوں کی کوئی خبر نہیں ہے ۔یہی وجہ ہے کہ اسرائیل وزیر اعظم نتن یاہو کے خلاف شہریوں میں شدید ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق ہزاروں اسرائیلی آباد کاروں نے تل ابیب میں وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو ہٹانے، قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ اور قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔مظاہرے میں خواتین، بچوں اور نوجوان افراد کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے خلاف پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق مظاہرے کے دوران پولیس کی بھاری نفری اطراف میں موجود رہی۔واضح رہے کہ اسی طرح کا مظاہرہ گزشتہ ہفتے اور ا س سے قبل بھی کیا گیا تھا۔