کوویڈ 19: جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین نے اپنی کابینہ کے ایک ساتھی اور اپنی پارٹی کے ایک ایم ایل اے کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطین کیا

رانچی، جولائی 8: جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین نے کہا کہ ریاستی کابینہ کے وزیر اور ان کی پارٹی کے ایک ایم ایل اے کے کورونا وائرس کا مثبت تجربہ کرنے کے بعد وہ آئندہ کچھ دنوں کے لیے خود کو سب سے الگ تھلگ رکھیں گے۔

آج سورین کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

سورین نے ٹویٹر پر لکھا ’’میری کابینہ کے ساتھی مِتھلیش ٹھاکر اور ہماری پارٹی کے ممبر اسمبلی متھرا مہتو کو کورونا وائرس مثبت پایا گیا ہے۔ وہ دونوں سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ احتیاط کے طور پر میں خود بھی تنہائی میں بھی چلا جاؤں گا۔‘‘

ہیمنت سورین نے مزید کہا کہ وہ قرنطینہ میں رہتے ہوئے بھی تمام ضروری کام انجام دیتے رہیں گے۔

وزیر اعلی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور دوسروں سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔

پی ٹی آئی کی خبر کے مطابق انھوں نے اپنے عملے کے ممبروں کو بھی خود کو قرنطین کرنے کے لیے کہا ہے۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق جھارکھنڈ میں اب تک کورونا وائرس کے 2،996 معاملات سامنے آئے ہیں اور 22 اموات ہوئی ہیں۔