دہلی یونی ورسٹی نے عدالت کو بتایا کہ وہ 15 اگست کے بعد گریجویشن کے آخری سال کے طلبا کے لیے ’’اوپن بک‘‘ امتحانات کا انعقاد کرے گی

نئی دہلی، جولائی 8: پی ٹی آئی کے مطابق دہلی یونیورسٹی نے ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ کورونا وائرس وبائی مرض کی وجہ سے اس نے آخری سال کے انڈرگریجویٹ کورسز کے طلبا کی کھلی کتاب کے امتحانات اگست تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ امتحانات 10 جولائی کو شروع ہونے والے تھے۔

ڈین آف ایجوکیشن ونے گپتا نے مئی میں ایک سرکاری بیان میں کہا تھا کہ "اوپن بک” امتحان کرائے جائیں گے۔ جس میں طالب علم سوالات کے جوابات کے لیے کتابوں، نوٹس اور دیگر مطالعاتی مواد کا استعمال کر سکتا ہے۔انھوں نے مزید کہا تھا کہ ’’سوال نامہ ڈاؤن لوڈ کرنے، جوابی شیٹس کو اسکین کرنے اور جوابی شیٹ اپ لوڈ کرنے کے لیے ایک گھنٹے کا اضافی وقت دیا جائے گا۔‘‘

یونیورسٹی کے وکیل نے بدھ کے روز جسٹس پرتبھا ایم سنگھ کے سامنے عرض کیا کہ یونی ورسٹی اب 15 اگست کے بعد امتحانات کا انعقاد کرے گی۔