کلکتہ ہائی کورٹ: ریاستی حکومت کو شہریت ترمیم قانون کے خلاف سبھی اشتہار ہٹانے کا حکم

نئی دہلی: کلکتہ ہائی کورٹ نے پیر کو مغربی بنگال  حکومت کو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف لگائے گئے اشتہارات کو ہٹانے کی ہدایت دی ہے۔ چیف جسٹس ٹی بی این رادھا کرشنن اور جسٹس اریجیت بنرجی کی بنچ نے عوامی مقامات پر ریاستی حکومت کی طرف سے  لگائے گئے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف اشتہارات ہٹانے کی ہدایت دی ہے۔

عدالت نے اپنی ہدایت میں مغربی بنگال حکومت سے معاملے کی اگلی سماعت تک اس طرح کے سبھی اشتہارات ہٹانے کے لیے کہا ہے۔ واضح رہے کہ معاملے کی اگلی سماعت 9 جنوری کو ہوگی۔

واضح رہے کہ شہریت ترمیمی قانون کےخلاف شمال مشرقی سمیت ملک بھر میں لگاتار مظاہرہ ہو رہے ہیں۔ ملک کے کئی حصوں میں یہ  مظاہرہ پر تشدد بھی ہو گئے جہاں پر ملک بھر میں 23 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

(ایجنسیاں)