محمد احمد علی، حیدرآباد
کورونا وائرس کی وبا کے عام ہونے کے اندیشے کے سبب ساری دنیا عملاً رک چکی ہے اور سارے کاروبار معطل ہیں۔ ان دنوں واٹس ایپ پر لاک ڈاون سے ہونے والے فوائد پر بحث چل رہی ہے۔ اسکول اور کالج و تمام تعلیمی اداروں میں تمام سرگرمیاں ٹھپ ہوچکی ہیں۔ ان فرصت کے لمحات کو طلبا تجزیہ و تحقیق کے کاموں میں صرف کرتے ہوئے بے زارگی سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ آج ان ہی اوقات کو کام میں لاتے ہوئے اسکول اور کالج کے طلبا ریاضی میں کافی مہارت حاصل کر سکتے ہیں۔
ریاضی کا بنیادی اصول پریکٹس ہے، یعنی پریکٹس، پریکٹس اور پریکٹس۔
محض پڑھ کر اور سن کر ریاضی کا مطالعہ ناممکن ہے۔
ان فرصت کے لمحات کو طلبا تجزیہ و تحقیق کے کاموں میں صرف کرتے ہوئے بے زارگی سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ آج ان ہی اوقات کو کام میں لاتے ہوئے اسکول اور کالج کے طلبا ریاضی میں کافی مہارت حاصل کرسکتے ہیں۔ ریاضی کا بنیادی اصول پریکٹس ہے، یعنی پریکٹس، پریکٹس اور پریکٹس۔
ریاضی کی key یا شرح اگر موجود ہو تو غلطیوں پر نظر ثانی کریں۔ کیوں کہ key اس کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔ کلیدی Concept پر دست رس حاصل کریں۔ ضابطوں کو اخذ کریں اور انہیں یاد بھی کرلیں۔
عام طور پر جیومیٹری کے مطالعے کے دوران زیادہ وقت نہیں دیا جاتا اور چند theorms (مسئلے) ہی پر اکتفا کرلیا جاتا ہے اور امتحان میں ان مسئلوں کو من و عن اتار دیا جاتا ہے۔ چنانچہ یہ دیکھا گیا ہے کہ گریجویشن مکمل کرنے کے بعد بھی طلباء کو جیومٹر اور مساحت (mensuration) پر دست رس اور عبور حاصل نہیں ہوتا۔ اس کا سبب یہ ہے کہ اسکولی تعلیم کے دوران ان ابواب کو مناسب وقت اور اہمیت نہیں دی جاتی اور صرف امتحانی نقطہ نظر سے ہی مطالعہ کیا جاتا ہے۔ چناں چہ کورونا وبا سے حاصل ہونے والے فرصت کے لمحات میں جیومٹر اور مساحت پر خصوصی توجہ دی جائے اور ان کا استقرائی طریقے (induction method) سے مطالعہ کریں۔ خاص طور پر جیومیٹری کی بناوٹیں (Construction) پر کافی عبور حاصل کیا جاسکتا ہے اور یہ عمل چوں کہ Skill سے تعلق رکھتا ہے اس لیے بوریت محسوس نہیں ہوگی۔
یہ بات اچھی طرح یاد رکھیں کہ ریاضی صبر اور وقت کا تقاضا کرتی ہے۔ اس لیے گھر میں اپنے والدین یا ریاضی سے واقف کار سے مدد لیں بلکہ کسی دوست کے ساتھ اجتماعی مطالعہ کریں۔ (فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے)۔
ریاضی ایک ایسا مضمون ہے جس کے لیے خاص توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ توجہ میں خلل انداز نہ ہونے والا ماحول بنائیں۔ اس کے لیے ایک ہوا دار اور روشن کمرہ مخصوص کرلیں۔
ریاضی کے سوالات ایسے ہوں جو عام زندگی سے تعلق رکھتے ہوں۔ مثلاً احتمالات (Probability) کسی واقعے کے نتائج کے واقع ہونے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ریاضی کے مطالعے سے اعتماد بڑھتا ہے اور عملی زندگی میں پیش آنے والے مسائل سے نمٹنے میں مدد ملتی ہے۔
***