نئی ورچوئل مشین ’’رن‘‘ کرنےکے طریقے
شفیق احمد
ابن عبداللطیف آئمی ، مالیگاؤں
ہماری ’’نئی ورچوئل مشین کی سیٹنگ‘‘ کے بعد ہمیں اس کو ’’رن‘‘ کرنا ہوگا۔اسے رن کرنے کے لیے ’’وی ایم VM مینو‘‘ میں سے ’’پاور‘‘ power پر اور اس کے بعد ’’پاور آن‘‘ Power On پر کلک کرنا پڑے گا۔ اِس کے علاوہ ہم اپنی ’’نئی ورچوئل مشین‘‘ کو ’’آن‘‘ کرنے کے لیے ’’شارٹ کی‘‘ کا استعمال بھی کر سکتے ہیںاوراِس کے لیے ہمیں اپنے ’’کی بورڈ‘‘ پر Ctrl+B پریس کرنا پڑے گا۔ جب ہماری ’’نئی ورچوئل مشین‘‘ آن ہوجائے گی تو ہمیں اُس میں ’’رن‘‘ کی کمانڈ دینا پڑے گی ۔ ’’رن‘‘ کمانڈ دینے کے کچھ ہی دیر میں ہماری ’’نئی ورچوئل مشین‘‘ رن ہوجائے گی۔اگر اس سے پہلے ہمیں کچھ ’’ایررز‘‘ یا ’’میسیجز‘‘ نظر آئیں گے تو ہمیں سب کو نظر انداز کردینا ہوگا اور سب پر OK بٹن کلک کر دینا ہوگا۔اِس کے بعد ہم دیکھیں گے کہ ہماری ’’نئی ورچوئل مشین‘‘ بالکل کسی عام کمپیوٹر کی طرح ’’آن‘‘ ہورہی ہے اوراِس طرح ہماری نئی ورچوئل مشین ’’رن‘‘ ہوجائے گی۔
’’کی بورڈ‘‘ کنکشن اور کنٹرول
جب ہماری نئی ورچوئل مشین ’’رن‘‘ ہوجائے گی اور آن ہوجائے گی تو ہمیں اُس کا ’’انٹر فیس‘‘ نظر آئے گااور اُس میں اُس کی اپنی ایک ’’بایوس‘‘ بھی ہوگی۔چونکہ ہم نے بالکل نئی ورچوئل مشین بنائی ہے اِس لیے ہمیں ابتداء میں اِس کی ’’بایوس ‘‘ کی سیٹنگ کرنی پڑے گی۔جب ہماری نئی ورچوئل مشین ’’رن‘‘ ہوجائے گی تو ہمیں ’’بایوس‘‘ میں جانے کے لیے F2 پریس کرنے کے لیے کہا جائے گا لیکن ابھی ہمارا ’’کی بورڈ‘‘ کا کنکشن ہماری نئی ورچوئل مشین سے نہیں ہوا ہے۔ اِس کے لیے جب ہم ’’ماؤس‘‘ سے ورچوئل مشین کے اندر کلک کریں گے تو ہمارے ’’کی بورڈ‘‘ کا کنکشن اور کنٹرول ’’نئی ورچوئل مشین‘‘ سے ہوجائے گا ۔ اب ہم اپنے ’’کی بورڈ‘‘ سے جو کچھ بھی پریس کریں گے تو وہ ہماری نئی ورچوئل مشین پر اثر انداز ہوگا۔اِس لیے ہمیں فوراً ہی کلک کرکے ’’کی بورڈ‘‘ سے F2 پریس کرنا ہوگا تاکہ ہم ’’بایوس سیٹ اپ‘‘ میں داخل ہوسکیں۔
بایوس سیٹنگ اور اسکرین شاٹ
جب ہم بایوس سیٹ اپ میں داخل ہوں گے تو اُس میں ہماری اپنی مرضی کے مطابق تمام ضروری سیٹنگ (تبدیلیاں) کرنا ہوں گی۔سب سے پہلے ہمیں ’’فرسٹ بوٹ ڈرائیو‘‘ کو ’’سی ڈی ڈرائیو‘‘میں تبدیل کرنا ہوگا تاکہ ہم اپنی ’’نئی ورچوئل مشین‘‘ کو ’’سی ڈی‘‘ سے ’’بوٹ‘‘ کرکے ’’آپریٹنگ سسٹم‘‘ انسٹال کرسکیں۔جب ہم ’’بایوس سیٹ اپ‘‘ میں اپنی مرضی کے مطابق سیٹنگ کرلیں گے تو اُس سے باہر نکل جائیں گے اور اپنے ’’کی بورڈ‘‘ کا کنکشن یا کنٹرول ورچوئل مشین سے منقطع کردیں گے۔ اِس کے لیے ہمیں ’’کی بورڈ‘‘ سے Ctrl+Alt بٹنیں ایک ساتھ دبانا ہوں گی۔ ’’وی ایم وئیر‘‘ ہمیں یہ سہولت بھی دیتا ہے کہ ہم اپنی ورچوئل مشین میں ہونے والی کسی بھی حرکت کی تصویریعنی ’’اسکرین شاٹ‘‘ بنا لیں۔ہمیں ’’اسکرین کیپچر‘‘ کرنے کے لیے ’’VM مینو‘‘ میں سے ’’کیپچر اسکرین‘‘ Captur Screen کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔جب ہم اس پر کلک کریں گے تو Save As ڈائیلاگ باکس ظاہر ہوجائے گا اور ہم سے پوچھا جائے گا کہ یہ ’’اسکرین شاٹ‘‘ کہاں محفوظ کیا جائے؟ اِس میں اپنی ضرورت کے مطابق فولڈر بنالیں اور ’’اسکرین شاٹ‘‘ کو اپنی مرضی کا نام دیکر اُس میں محفوظ کردیں۔
ویڈیوبنا کر محفوظ کرنا
ہم چاہیں تو ہماری نئی ورچوئل مشین میں اپنی حرکات و سکنات کی ویڈیو بنا کر اسے بھی محفوظ کرسکتے ہیں۔اِس کے لیے ہمیں ’’VM مینو‘‘ میں سے ’’کیپچر مووی‘‘ Capture Movie پر کلک کرنا ہوگا اور پھر اُسی طرح Save As کا ڈائیلاگ باکس ظاہر ہوگا ۔ اُس میں ہم اپنی مرضی کا فولڈر بنا کر اپنے ویڈیو کو اپنی مرضی کا نام دے کر محفوظ کرسکتے ہیں۔ یہاں ایک خاص بات ہم آپ کو بتا دیں کہ اِس ویڈیو کے ڈئیلاگ باکس میں ہمیں سب سے آخر میں ’’ کوالٹی‘‘ کا ’’آپشن‘‘ دکھائی دے گا اور جب ہم اُس پر کلک کریں گے تو ہمیں ’’لو ، میڈیم اور ہائی‘‘ نام سے تین آپشن دکھائی دیں گے۔ اگر ہم ’’ہائی‘‘ پر کلک کریں گے تو ہماری ویڈیو کی کوالٹی بہت ہی اچھی ہوگی لیکن اُس کا حجم یعنی ’’ایم بی‘‘ MB بہت زیادہ بڑھ جائے گی اور ویڈیو AVI فارمیٹ میں محفوظ ہوگی اور یہ ’’اِن کمپریسٹ فارمیٹ‘‘ ہے یعنی یہ فارمیٹ کمپریس نہیں ہوتا ہے۔
’’وی ایم وئیرٹولز‘‘ کی انسٹالیشن
ہماری نئی ورچوئل مشین میں ہم جو بھی ’’آپریٹنگ سسٹم‘‘ انسٹال کریں گے تو اُس کے بعد ہم دیکھیں گے کہ اسکرین کے رنگ پھیکے پڑے ہوئے ہیں اور ساؤنڈ بھی نہیں آرہے ہیں۔اِن تمام مسائل کا حل ہمیں ’’مہمان آپریٹنگ سسٹم‘‘ میں ’’وی ایم وئیر ٹولز‘‘ کی انسٹالیشن کرنے سے ملے گا۔ اِس کے لیے ہمیں نئی ورچوئل مشین میں انسٹال ’’ونڈوز آپریٹنگ سسٹم‘‘ کو مکمل طور پر بوٹ کرنا ہوگا اور اُس کے بعد ’’VM مینو‘‘ میں سے Install VMware Tools کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔جب ہم اس آپشن پر کلک کریں گے تو ’’وی ایم وئیر‘‘ ہماری ’’سی ڈی ڈرائیو‘‘کو ’’ان ماؤنٹ‘‘ کردے گا اور اُس کی جگہ ’’وی ایم وئیر ٹولز‘‘ کی ISO امیج ’’ماؤنٹ‘‘ ہوجائے گی۔ کچھ ہی دیر میں ’’مہمان ونڈوز‘‘ میں ’’وی ایم وئیر‘‘ کا ’’انسٹالیشن ویزرڈ‘‘ شروع ہوجائے گا۔ ہمیں اِس ’’انسٹالیشن ویزرڈ‘‘ کی مدد سے ’’وی ایم ٹولز‘‘ کی انسٹالیشن مکمل کرلینی ہے۔جب انسٹالیشن مکمل ہوجائے گی تو ہماری نئی ورچوئل مشین بالکل درست طریقے سے کام کرنے لگے گی۔
ورچوئل مشین بند کرنا
ورچوئل مشین کا بند کرنا بھی عام کمپیوٹر کی طرح ہی ہے لیکن چونکہ ورچوئل مشین میں ’’آپریٹنگ سسٹم‘‘ کے علاوہ بھی سافٹ وئیر استعمال ہوتے ہیں اِس لیے ہم یہاں بتا دیتے ہیں۔ ورچوئل مشین بند کرنے کے لیے ہمیں ’’VM مینو‘‘ میں سے Power پر کلک کرنا ہوگا اور پھر Power Of پر کلک کرنا ہوگا ۔ اِس طرح ورچوئل مشین بند ہوجائے گی یا ہمیں اسکرین پر میسج دکھائی دے گا کہ پہلے چیک کرلیں کہ کیا واقعی آپ نے اپنی ورچوئل مشین کو ’’شٹ ڈاؤن‘‘ کرلیا ہے وغیرہ وغیرہ۔ جب ہم OK پر کلک کردیں گے تو ہماری ورچوئل مشین بند ہوجائے گی۔’’ورچوئلازیشن‘‘ کی معلومات مکمل ہوئیں۔اب ہم انشاء ﷲ ’’ہارڈ ڈسک پارٹیشنگ‘‘ یعنی ’’ہارڈ ڈسک‘‘ میں ’’پارٹیشن‘‘ بنانا کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے۔
جب ہماری نئی ورچوئل مشین ’’رن‘‘ ہوجائے گی اور آن ہوجائے گی تو ہمیں اُس کا ’’انٹر فیس‘‘ نظر آئے گااور اُس میں اُس کی اپنی ایک ’’بایوس‘‘ بھی ہوگی۔چونکہ ہم نے بالکل نئی ورچوئل مشین بنائی ہے اِس لیے ہمیں ابتداء میں اِس کی ’’بایوس ‘‘ کی سیٹنگ کرنی پڑے گی۔جب ہماری نئی ورچوئل مشین ’’رن‘‘ ہوجائے گی تو ہمیں ’’بایوس‘‘ میں جانے کے لیے F2 پریس کرنے کے لیے کہا جائے گا لیکن ابھی ہمارا ’’کی بورڈ‘‘ کا کنکشن ہماری نئی ورچوئل مشین سے نہیں ہوا ہے۔