موانہ: بنیاد پرستوں نے عیدگاہ کا گنبد توڑ ا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملہ رفع دفع کیا

نئی دہلی ،05نومبر :۔

اتر پردیش کا میرٹھ ان دنوں بنیاد پرستوں کے نشانے پر ہے، یہاں سے آئے روز تشدد اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔

گزشتہ منگل کو کچھ لوگوں نے موانا تھانہ علاقے کے NH-119 پر گاؤں بھینسہ جانے والی سڑک پر واقع ایک عیدگاہ کے گنبد کو نقصان پہنچایا تھا۔جیسے ہی مسلمانوں  کو اس واقعہ کی اطلاع ملی تو انہوں نے فوری طور پر ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

عیدگاہ میں توڑ پھوڑ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر، نائب تحصیلدار، سی او سمیت کئی اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے اور مسلم کمیونٹی کے لوگوں کو سمجھانا شروع کر دیا اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔اعلیٰ حکام نے لوگوں کو سمجھا کر معاملہ رفع دفع کرایا اور عیدگاہ کی مرمت کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک سال قبل بھی سماج دشمن عناصر نے عیدگاہ میں توڑ پھوڑ کی تھی اور ایک بار پھر ایسا ہی واقعہ سامنے آیا ہے۔