ملک میں اب تک 11 ریاستوں میں سیلاب سے تقریباً 900 افراد ہلاک

نئی دہلی، اگست 17: مرکز نے کہا ہے کہ مئی اور 12 اگست کے درمیان ہندوستان کی 11 ریاستوں میں 868 افراد سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

وزارت داخلہ کے تحت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ذریعے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال میں سب سے زیادہ 245 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اس کے بعد آسام میں 136، کیرالہ میں 101، گجرات میں 98، کرناٹک میں 86، مدھیہ پردیش میں 77، اتراکھنڈ میں 46، تمل ناڈو میں 24، بہار میں 24، اروناچل پردیش میں 17 اور اتر پردیش میں 14 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔