غزہ: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا بیٹا اسرائیلی حملے میں شہید

غزہ ،12فروری :۔

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جاری جارحیت اپنے عروج پر ہے ۔28ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد اب اسرائیل غزہ کے رفح پر  زمینی کارروائی شروع کرنے  کی تیاری کر رہا ہے۔ دریں اثنا حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کے بیٹے کی اسرائیلی فوج ک کارروائی میں  شہید ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ 22 سالہ حازم ہنیہ مبینہ طور پر 10 فروری کو شہید ہو گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق  اسرائیلی فوج نے رفح پر فضائی حملہ کیا جس میں 10 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ آئی ڈی ایف نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے رفح میں حماس کے 2 کارکنوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

واضح رہےاس وقت پوری دنیا کی نظریں غزہ کے جنوبی شہر رفح پر مرکوز ہیں جہاں لاکھوں بے گھر افراد جمع ہیں جب کہ اسرائیل وہاں پر حماس کے خلاف ایک بڑے فوجی آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔

اسرائیل جنوبی غزہ کی پٹی میں واقع شہر میں حماس پر زمینی حملہ شروع کرنے کے لیے رفح شہر سے دس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو نکالنے کی تیاری کر رہا ہے۔