سپریم کورٹ میں پرشانت بھوشن کے خلاف 2009 میں توہین عدالت کے معاملے کی سماعت 10 ستمبر کو ایک نئی بنچ کرے گی

نئی دہی، اگست 25: لائیو لا ڈاٹ اِن کے مطابق سپریم کورٹ نے معروف وکیل پرشانت بھوشن کے خلاف 2009 کے توہین عدالت مقدمے کو ایک ’’مناسب بنچ‘‘ کے پاس بھیج دیا، جو 10 ستمبر کو اس معاملے میں سماعت کرے گا۔

بھوشن کے خلاف توہین عدالت کے دو مقدمات کی سماعت کے دوران اعلیٰ عدالت نے یہ حکم منظور کیا۔

ان دو معاملات میں سے ایک عدلیہ اور بھوشن کے بیان پر ان کے ٹویٹس پر مبنی تھا، جس کے لیے بھوشن نے معذرت کرنے سے انکار کردیا تھا۔

دوسرا 2009 میں بھوشن کے خلاف توہین عدالت کا ایک اور مقدمہ تھا۔

جسٹس ارون مشرا نے کہا ’’میرے پاس وقت کی کمی ہے۔ میں دفتر چھوڑ رہا ہوں۔‘‘

سینئر ایڈووکیٹ بھوشن پر 27 اور 29 جون کو دو ٹویٹس کے سلسلے میں 14 اگست کو توہین عدالت کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔

عدالت نے بھوشن کو اپنے ٹویٹس کے لیے معافی مانگنے کا وقت دیا تھا لیکن انھوں نے پیر کو اعلی عدالت کو بتایا کہ ان کے ٹویٹس عدلیہ کی تعمیری تنقید ہیں اور اپنے بیان سے پیچھے ہٹنا ’’میرے ضمیر کی توہین کے مترادف ہوگا۔‘‘