سویڈن میں ایک نسل پرست گروپ قرآن کی بے حرمتی کا مرتکب
اسٹاک ہوم (دعوت ویب ڈیسک)سویڈن میں گذشتہ ماہ اسلامو فوبک اشتعال انگیزی کے بعد دائیں بازو کے ایک گروپ دانش فار رائٹ گروپ ہارڈ لائن (اسٹرم کرس) کے ارکان نے دارالحکومت اسٹاک ہوم کے رنکبی محلے میں غیر قانونی مظاہرے میں مسلم مقدس کتاب کو نذر آتش کردیا۔اس گروپ نے پولیس سے رنکیبے علاقے میں قرآن مجید جلانے کی اجازت طلب کی تھی۔ یہ تارکین وطن اور مسلمانوں کی کثیر آبادی والا علاقہ ہے لیکن پولیس کی جانب سے ان کی درخواست مسترد کردی گئی تھی۔ اسلاموفوبک گروپ صبح سویرے رنکیبے پہنچا،پہلے سوشل میڈیا پراس گروپ نے یہ خبر پھیلائی پھر اس کے بعد گروپ کے ایک ممبر نے (نعوذ باللہ)قرآن مجید پر پٹرول ڈالا اور اسے آگ لگا دی۔ اس اشتعال انگیزی پر کسی طرح کا ردعمل ظاہر ہونے سے قبل یہ گروپ جلدی سے منتشر ہو کر غائب ہوگیا۔پچھلے مہینے جنوبی سویڈن کے شہر مالمو میں ہارڈ لائن کے رہنما راسمس پلوڈن کے حامیوں نے بھی قرآن مجید کی ایک کاپی کو جلایا تھا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں ہونے والے تشدد سے متعدد پولیس افسران زخمی ہوگئے اور کم از کم 10 افراد کو گرفتار کرلیا گیا .پولیس نے راسمس پلوڈن کو بھی دو سال کے لیے سویڈن میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔
مشمولہ: ہفت روزہ دعوت، نئی دلی، شمارہ 20-26 ستمبر، 2020