جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو نے استعفیٰ دیا، منوج سنہا ان کی جگہ لیں گے

سرینگر، اگست 6: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے بدھ کے روز استعفیٰ دے دیا۔ ان کی جگہ ہندوستانی انتظامی خدمات کے افسر منوج سنہا اب یہ عہدہ سنبھالیں گے۔

سنہا نے نیوز 18 کو بتایا ’’میں آج کشمیر جاؤں گا، یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے۔‘‘

گذشتہ سال 31 اکتوبر کو مرمو کی تقرری ریاست کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کرنے کے بعد کی گئی تھی۔

اتفاقی طور پر مرمو نے ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت خصوصی حیثیت کی منسوخی کی پہلی برسی پر استعفیٰ دے دیا۔

نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے کہا کہ سنہا کی تقرری غیر متوقع ہے۔ انھوں نے ٹویٹ کیا ’’گذشتہ رات ایک یا دو نام تھے جو لوگ یقینی طور پر گردش کر رہے تھے اور یہ نام ان میں شامل نہیں تھا۔ آپ ہمیشہ اس حکومت پر اس بات کا بھروسہ کرسکتے ہیں کہ یہ ’’ذرائع‘‘ کے اندازے کے برعکس نیا نام پیش کرے دے۔‘‘

ہندوستان ٹائمز کی خبر کے مطابق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ راجو مہ رشی کے بعد ہندوستان کے کنٹرولر اور آڈیٹر جنرل کا عہدہ سنبھالنے کے لیے مرمو ہی اگلے امیدوار ہو سکتے ہیں۔