جموں و کشمیر: سرینگر میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں ایک پولیس انسپکٹر زخمی

نئی دہلی، اکتوبر 29: جموں و کشمیر پولیس کا ایک انسپکٹر اتوار کو سرینگر میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ کے سبب زخمی ہو گیا۔

انسپکٹر مسرور احمد وانی کو شہر کے عیدگاہ کے قریب گولی ماری گئی۔ نامعلوم اہلکاروں نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ وہ ایک گراؤنڈ میں مقامی لڑکوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے تھے، جب ان پر حملہ کیا گیا۔

وانی کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت نازک بتائی۔

ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ میں پستول کا استعمال کیا گیا تھا۔ دہشت گرد گروپ لشکر طیبہ کی شاخ مزاحمتی محاذ نے اس فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

پولیس اہلکار پر جہاں حملہ ہوا، اس علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور حکام نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اے این آئی کی طرف سے جاری کردہ ویڈیوز میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں کو علاقے کی حفاظت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔