تمل ناڈو ہائی کورٹ نے کورونا وائرس کا خطرہ ٹلنے تک تمام احتجاجات پر پابندی لگائی

چنئی، 21 مارچ: کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے اٹھائے جارہے مختلف اقدامات کی روشنی میں مدراس ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے خطرہ ختم ہونے تک کسی بھی طرح کے احتجاج/جلوسوں/مظاہروں وغیرہ کے انعقاد پر پابندی لگا دی۔

بنچ نے کہا ہے کہ احتجاج یا اجتماع سے متعلق یہ حکم کسی ایک مسئلے یا افراد کے گروپ تک ہی محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ اسے سب پر لاگو کیا جانا چاہیے۔ جمعہ کے روز بنچ سی اے اے مخالف مظاہروں اور مداخلت کی درخواستوں کے خلاف پی آئی ایل درخواستوں پرعبوری احکامات جاری کرتے ہوئے یہ حکم دیا۔

جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس کرشنن راماسامی پر مشتمل بنچ نے کہا ’’اب ہم اس صورت حال پر زیادہ تشویش میں مبتلا ہیں، جو اس وبائی بیماری کے پھیلنے سے پیدا ہوئی ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔ اب یہ مسئلہ صرف مظاہرین کے حق سے نہیں بلکہ پورے شہری کے مجموعی مفاد سے متعلق ہے۔‘‘

بنچ نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت مناسب مشورے جاری کرسکتی ہے کہ اس وبا کے دوران کوئی کام نہ کرنے کے مشورے جاری کر سکتی ہے۔ جہاں تک پہلے سے طے شدہ شادیوں کا تعلق ہے، تو حکومت فریقین سے التوا پر غور کرنے یا اجتماع کو کم کرنے کی درخواست کر سکتی ہے۔