اتر پردیش: چوری کے شبہ میں دو نابالغوں کو پیشاب پینے پر مجبور کیا گیا
نئی دہلی، اگست 6: اتر پردیش کے سدھارتھ نگر ضلع میں جمعہ کو پیسے چوری کرنے کے شبہ میں دو نابالغ لڑکوں کو مبینہ طور پر پیشاب پینے پر مجبور کیا گیا اور ان کے مقعد میں ہری مرچیں ٹھونسی گئیں۔
بچوں پر، جن کی عمریں 10 اور 15 سال ہیں، پتھرا بازار تھانہ علاقہ کے کونکاٹی چوراہا کے قریب ایک چکن شاپ پر مردوں کے ایک گروپ نے حملہ کیا۔ مبینہ طور پر ان لڑکوں کو کچھ انجیکشن بھی لگائے گئے۔
اس واقعے کی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ ہجوم اپنے حکم پر عمل کروانے کے لیے نابالغوں کے ساتھ بدسلوکی بھی کر رہا ہے اور انھیں دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سدھارتھ نے اے این آئی کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیوز بڑے پیمانے پر شیئر ہونے کے بعد چھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایک اور واقعہ میں ایک 15 سالہ لڑکے کو ہماچل پردیش کے شملہ میں ایک دکان سے چپس کا پیکٹ چوری کرنے کے شبہ میں مارا پیٹا گیا اور برہنہ کر دیا گیا۔
پولیس نے اتوار کو کہا کہ 31 جولائی کو پیش آنے والے اس واقعے کے سلسلے میں سات افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔