مختصر مختصر: آشیش مشرا نے سپریم کورٹ کی طرف سے ضمانت منسوخ کیے جانے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کیا، دیگر اہم خبریں

  1. آشیش مشرا لکھیم پور کھیری کیس میں سپریم کورٹ کی طرف سے ضمانت منسوخ ہونے کے چند دن بعد جیل واپس آیا: جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ مرکزی وزیر اجے مشرا کے بیٹے کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر علاحدہ بیرک میں رکھا جائے گا۔
  2. ایم پی نونیت رانا اور اس کے ایم ایل اے شوہر پر غداری کا الزام لگایا گیا، عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا: اس جوڑے کو ہفتہ کے روز وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے گھر کے سامنے ہنومان چالیسہ پڑھنے کی دھمکی دینے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
  3. بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے ہندوؤں سے ’’جہادیوں‘‘ سے نمٹنے کے لیے تیروں، کانچ کی بوتلوں سے لیس ہونے کو کہا: ان کے تبصرے 16 اپریل کو دہلی کے جہانگیر پوری میں فرقہ وارانہ تصادم کے پس منظر میں آئے۔
  4. یس بینک کے رانا کپور نے ای ڈی کو بتایا کہ انھیں پرینکا گاندھی سے ایم ایف حسین کی پینٹنگ خریدنے پر مجبور کیا گیا تھا: کپور، جن پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے، نے اپنے الزامات میں سابق مرکزی وزیر مرلی دیورا اور کانگریس لیڈر احمد پٹیل کا نام بھی لیا ہے۔
  5. کرناٹک کے پیڈنہلّی گاؤں میں دو دلت مردوں کو مبینہ طور پر تشدد کر کے ہلاک کر دیا گیا: پولیس نے بتایا کہ دونوں افراد کو مارا پیٹا گیا اور ان کے پاؤں میں آگ لگا دی گئی۔
  6. جموں اور کشمیر کے نوجوانوں کو ان کی پچھلی نسلوں کی طرح تکلیف نہیں ہوگی، پی ایم مودی نے کہا: 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد مرکزی زیر انتظام علاقے کا یہ وزیر اعظم کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔
  7. کرت سومیا کا دعویٰ ہے کہ شیو سینا کے کارکنوں نے ان پر حملہ کیا، پولیس پر جعلی ایف آئی آر درج کرنے کا الزام: سابق رکن پارلیمنٹ نے الزام لگایا کہ ہفتہ کو ممبئی کے کھار پولیس اسٹیشن کے باہر ’70-80 غنڈوں‘‘ نے ان پر حملہ کیا جب وہ دو گرفتار قانون سازوں سے ملنے گئے تھے۔
  8. کھرگون تشدد کیس میں 175 افراد گرفتار، 64 ایف آئی آر درج:: کرفیو میں، جو 10 اپریل سے نافذ ہے، اتوار کی صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک شہر میں نرمی دی گئی۔
  9. غیر قانونی آئل ریفائنری میں دھماکے میں 100 سے زیادہ نائجیرین ہلاک: چور اکثر نائجیریا میں خام تیل چوری کرنے کے لیے بڑی تیل کمپنیوں کی ملکیت والی پائپ لائنوں میں توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔