اسلحہ کے ساتھ وزیر اعظم کے عوامی اجلاس میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بی جے پی کا ایک کارکن اپنی لائسنسی بندوق کے ساتھ وزیر اعظم مودی کی تقریر سننے آیا تھا

ممبئی،21 جنوری :۔

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں وزیر اعظم نریندر مودی چل رہے اجلاس میں اس وقت افراتفری پھیل گئی جب سیکورٹی اہلکاروں نے ایک شخص کو بندوق لے کر جانے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ سیکیورٹی چیکنگ کے دوران اس شخص کو گیٹ پر ہی روک لیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بی جے پی کا ایک کارکن اپنی لائسنسی بندوق کے ساتھ وزیر اعظم مودی کی تقریر سننے آیا تھا۔بعد میں اس کے بارے میں ضروری تفتیش کی گئی  ، تصدیق اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد اسے چھوڑ دیا گیا۔فی الحال، اس معاملے میں کسی بھی طرح کی کوئی سازش سامنے نہیں آئی ہے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔