نوجوت سنگھ سدھو نے پنجاب کانگریس کے سربراہ کے عہدہ چھوڑ دیا

نئی دہلی، ستمبر 28: کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو نے آج اچانک پارٹی کی پنجاب یونٹ کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ایک ٹویٹ میں سدھو نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو لکھا گیا اپنا استعفیٰ نامہ شیئر کیا۔

انھوں نے لکھا کہ ’’ایک آدمی کے کردار کا خاتمہ سمجھوتہ کونے سے ہوتا ہے، میں پنجاب کے مستقبل اور پنجاب کی فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔ اس لیے میں پنجاب پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کی حیثیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ کانگریس کی خدمت جاری رکھوں گا۔‘‘

سدھو کا یہ استعفیٰ کانگریس کی پنجاب یونٹ کے اندر سیاسی بحران میں تازہ ترین موڑ کی نشان دہی کرتا ہے۔

پارٹی لیڈر کیپٹن امریندر سنگھ نے 18 ستمبر کو سدھو کے ساتھ اختلافات کے بعد ریاست کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان تنازعہ جو 2019 سے جاری ہے، جو 18 جولائی کو سدھو کو پنجاب میں کانگریس کا سربراہ مقرر کرنے کے بعد بڑھ گیا۔

سنگھ کے استعفیٰ کے بعد چرنجیت سنگھ چنّی نے 20 ستمبر کو ریاست کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ چنّی سدھو کے قریبی سمجھے جاتے ہیں۔