ہفت روزہ دعوت – شمارہ 9 تا 15 جنوری 2022

اہم ترین

کرو مہربانی

آدمی میں قوت بیان و گویائی خدائے رحمان ہی رحمت کا ظہور ہے اور اس کی رحمت رحمۃ للعالمینؒ کی شکل میں نمودار ہوکر ہم کو رحم و مرحمت کا سبق دے رہی ہے اور اس جسد خاکی میں یقین و ایمان کی روح پھونک کر تخلقو باخلاق اللہ کے بال و پر عطا کرکے روح الامین کا ہم دوش بنارہی ہے۔
مزید پڑھیں...

’سامانِ زندگی‘

نعیم جاوید،سعودی عرب خیر کی قوتیں جمع کر کے منفی جذبات کو دور کرنا کامیابی کا ضامن ہم زندگی میں بھلے ہی لاکھ تنہائی پسند ہوں لیکن ذہنی طور پر ہردم وحشی افکار کے ریوڑ میں رہتے ہیں۔ خیالات کی بھیڑ ،خدشات کاہجوم ہمیں گھیرے رہتا ہے۔ ہماری ذات ایک کباڑیے کےپراگندہ گودام کی طرح ہوتی ہے جہاں قیمتی شے کسی گندے ڈھیر کے نیچے دبی ہوئی رہتی ہے۔ ہمارے اپنائے…
مزید پڑھیں...

بھارت ۔ مالدیپ تعلقات کشیدگی کا شکار

گزشتہ تین سال کے عرصے میں بھارت اور مالدیپ کے درمیان تعلقات جو کبھی بہت خوشگوار تھے، مالدیپ کی داخلی سیاست کی وجہ سے کشیدگی کا شکار ہوگئے ہیں۔مجموعی طور پر دونوں حکومتیں ان کو بہتر کرنے میں ناکام نظر آرہی ہیں۔
مزید پڑھیں...

’جو دیکھتا ہوں وہی بولنے کا عادی ہوں‘

( دعو ت نیوز ڈیسک) چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا کے بے لاگ تبصرے، حکومت اور جانب دار میڈیا کو دکھایاآئینہ ’’کسی قوم میں قانون کی حکمرانی نہ ہو تو وہاں لا قانونیت اور افراتفری کا راج ہوتا ہے‘‘۔ یہ بات کسی اور نے نہیں بلکہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا نے چیف جسٹس روٹری کلب آف وجئے واڑہ(Chief Justice Rotary Club of Vijayawada) کے لائف ٹائم…
مزید پڑھیں...

اہانت اسلام کے بڑھتے واقعات اور دو مثبت تبدیلیاں

اب سوال یہ ہے کہ کیا حکومت ہند امریکہ سے سبق لے گی؟ گجرات نے فروری-مارچ 2002 میں جبکہ مودی وزیراعلیٰ تھے، ملک کے بدترین مسلم مخالف فسادات دیکھے تھے۔ اس کے بعد دلی نے مودی کی وزارت عظمیٰ کے تحت فروری 2020 میں بدترین مسلم مخالف تشدد دیکھا۔ کیا ہم ملک کی اقلیتوں پر شدید حملے دیکھ کر بھی خاموشی اختیار کر کے ’’وشوا گرو‘‘ بننے کا خواب دیکھ سکتے ہیں؟
مزید پڑھیں...

عارضی ملازمین کا کوئی پرسان حال نہیں

ایک طرف سرکاری ملازمتیں ختم ہو رہی ہیں، صنعتیں مالی نقصانات کا شکار ہوتی جارہی ہیں نتیجہ میں ملازمین کو چھانٹ رہی ہیں، دوسری طرف انٹرنیٹ کی تجارت عروج پر ہے جس سے کروڑوں لوگ وابستہ ہیں۔ ان پلاٹ فارمس اور ایپس میں کام کرنے والوں کی نگاہیں عدالت عظمیٰ پر ٹکی ہوئی ہیں اور وہ امید کرتے ہیں کہ عدالت عظمیٰ ان کے حق میں فیصلہ دے گی۔
مزید پڑھیں...

ہفت روزہ دعوت ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ اعلیٰ اقدار کی حامل صحافت کے فروغ کے لیے اس کا تعاون کیجیے۔
[orc]