ہفت روزہ دعوت – شمارہ 12 تا 18 دسمبر 2021

اہم ترین

سیرت صحابیات سیریز(۱۳)

چھ ہجری میں صلح حدیبیہ سے فارغ ہونے کے بعد سرور عالم ﷺ نے اطراف و اکناف کے حکمرانوں کو خطوط بھیج کر انہیں اسلام لانے کی دعوت دی، ان میں سے ایک خط اسکندریہ کے رومی بطریق کے نام بھی تھا جسے عرب مقوقس کہتے تھے۔ مشہور صحابی حضرت حاطب بن ابی بلتعہؓ حضورؐ کا مکتوب لے کر مقوقس کے پاس پہنچے۔ اس نے اسلام قبول تو نہیں کیا لیکن حضرت حاطبؓ کی بڑی تعظیم و…
مزید پڑھیں...

خاندانی صحت سروے سے ’آبادی دھماکہ‘ کی اصل حقیقت آشکار

امسال بڑے پیمانے پر چھ لاکھ سے زیادہ کنبوں سے ڈ یٹا جمع کیا گیا ہے جس میں بچے، مرد وخواتین میں موٹاپے کو بھی ایک مسئلہ قرار دیا گیا ہے۔ بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر کو NFHS-5 نے پہلی بار طرز زندگی (لائف اسٹائل) کی خرابی قرار دیا ہے۔ حکومت کو اپنے بہترین ذرائع وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے صحت عامہ اور تعلیم کے لیے بہتر پالیسی سازی ضروری کرنی چاہیے۔
مزید پڑھیں...

کورس کے ذریعہ اب تعلیم گاہوں میں بھی گھولا جائے گا نفرت کا زہر ؟

اسلام سے ہم ہندوستانیوں کا کوئی جھگڑا نہیں ہے۔ ملک میں جہاں پر مسلمانوں کی اکثریت ہے، ان میں ۹۹ فیصد ہمارے اندرونی معاملے میں کوئی مداخلت نہیں کرتے۔ ایران، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، ملیشیا اور انڈونیشیا جیسے ممالک سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے۔ ان سب سے ہمارے رشتے بہتر ہیں۔ پاکستان سے ہمارے رشتے خراب ہیں تو وہ اسلام کی وجہ سے نہیں بلکہ کئی…
مزید پڑھیں...

سانحۂ سیال کوٹ: غور و فکر کے چند پہلو

قانون ہاتھ میں لینے کا اختیار کسی فرد کو نہیں ہے۔ یہ ریاست کا کام ہے۔ کوئی شخص مذہب کی توہین کرے، مذہبی مقدّسات کے بارے میں دریدہ دہنی کرے، ناموسِ رسالت کی اہانت کا ارتکاب کرے، یا کسی اور جرم کا مرتکب ہو لیکن کسی فرد کو اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ خود سے جرم کا تعین کرے اور اس کی سزا بھی نافذ کر دے۔ کہا جاتا ہے کہ ملک کی عدالتیں بہت سست روی کا…
مزید پڑھیں...

کسانوں کا ایم ایس پی پر قانون سازی کا مطالبہ کتنا واجبی ؟

مرکزی حکومت (سی اے سی پی) کی سفارش پر تیئیس فصلوں کے لیے ایم ایس پی کا اعلان تو کرتی ہے جیسے دھان، گیہوں، مکئی، جوار، موتی جوار، جو، راگی، چنا، تور، مونگ، اُڑد دال، مونگ پھلی، سرسوں، سویا بین، تل، سورج مکھی، زعفران کاذب (جس سے تیل نکلتا ہے)، نائجر کے بیج (سفید تل)، کھوپرا، گنا، کپاس اور کچا جوٹ۔ لیکن بد قسمتی یہ ہے کہ سوائے دھان اور گیہوں کے یہ ایم…
مزید پڑھیں...

ہفت روزہ دعوت ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ اعلیٰ اقدار کی حامل صحافت کے فروغ کے لیے اس کا تعاون کیجیے۔
[orc]