ہفت روزہ دعوت – شمارہ 16 تا 22 جنوری 2022

اہم ترین

اصلاح نفس کامیاب زندگی کی کلید

عبدالقدوس ہاشمی ایک کامیاب زندگی بسر کرنے کے لیے سب سے پہلی چیز جو ضروری ہے وہ اصلاح نفس ہے۔ اگر آپ اپنی اصلاح کرکے اپنی کمزوریوں کو قوت میں اور اپنے شکوک کو یقین میں نہیں بدلیں گے تو آپ کا ہر عمل اور آپ کی ہر حرکت آپ کو ناکامی کی طرف لے جائے گی۔ کسی کام میں کامیابی کے لیے صرف یہی کافی نہیں کہ اسکے لیے ایک اچھا نقشہ بنالیں بلکہ یہ بھی ضروری ہے…
مزید پڑھیں...

ویرینٹ ‘ وبا ‘ ویکسین

مکمل تالہ بندی، مکمل ہوائی ناکہ بندی، یا نقل وحرکت پر یکسر پابندی وغیرہ جیسے اقدامات کے منفی اثرات زیادہ اور مثبت نتائج بہت کم ہیں۔۔ ویرینٹ کا بننا ایک فطری عمل ہے۔ جب تک وائرس کو وافر مقدار میں میزبان ملتے رہیں گے یہ جاری و ساری رہے گا اس لیے میزبانوں کی دستیابی کو کم یا ختم کرنے کی حکمت عملی اختیار کی جائے۔
مزید پڑھیں...

دلی کی کئی تاریخی مساجد پر منڈلا رہے ہیں خطرات کے بادل

’یہ مساجد دلی کی وراثت کا حصہ ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر مساجد تو نئی دلی بننے کے پہلے سے بھی موجود تھیں۔ اس لیے ’پلیس آف ورشپ ایکٹ‘ کے مطابق آزادی سے پہلے کی یہ عبادت گاہیں جس حالت میں تھیں پندرہ اگست 1947ء کے بعد بھی انہیں اسی حالت میں رکھا جانا ہے۔ یہ تمام مساجد آزادی کے قبل کی ہیں اس لیے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کی حفاظت کرے۔‘
مزید پڑھیں...

خود کشی نہیں خود اعتمادی

انسان کو جسمانی وجود خدا نے بخشا ہے، اس میں جان خدا نے ڈالی ہے، اس کے اعضاء کو حکم خدا نے دے رکھا ہے۔ اس طرح انسان پورا کا پورا خدا کی ملکیت قرار پاتا ہے نہ کہ خود اپنے آپ کی ملکیت؟ جب وہ اپنے بدن کے ایک بال کا بھی مالک نہیں ہے تو پورے بدن کا مالک کیسے ہوا، کُجا کہ دوسروں کا؟ اسے تو یہ بدن اس لیے دیا گیا ہے تاکہ وہ اس کی پاک و حلال غذا کے ذریعہ…
مزید پڑھیں...

بینکوں کی نجکاری ‘غلط سمت میں ایک اورقدم

یہاں پر ایک بات سمجھنے کی ہے وہ یہ کہ بڑی صنعتیں سرکاری بینکوں سے قرض لیتی ہیں، بینک سیاسی آقاؤں کے دباؤ میں ان کو قرض دیتے ہیں، یہ بڑی صنعتیں قرض تو لیتی ہیں مگر اسے واپس نہیں کرتیں، اصولاً اگر کوئی صنعت قرض واپس نہ کرے تو ایسی صورت میں بینک کو یہ حق حاصل ہوتا ہے کہ وہ اس کی جائیدادوں کی قرقی کے ذریعے پابجائی کرلے، لیکن اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ…
مزید پڑھیں...

ہفت روزہ دعوت ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ اعلیٰ اقدار کی حامل صحافت کے فروغ کے لیے اس کا تعاون کیجیے۔
[orc]