چنئی کو پہلی دلت خاتون میئر ملی

نئی دہلی، مارچ 5: چنئی کے میئر کے عہدے کے لیے ڈی ایم کے کی امیدوار آر پریا جمعہ کو بلا مقابلہ منتخب ہو گئیں۔ آر پریا 334 سال قبل قائم ہوئے کارپوریشن کی چنئی کی پہلی دلت خاتون میئر بنیں۔

پریا راجن ایک 28 سالہ ایم کام گریجویٹ ہیں، جنھوں نے تھرو وی کا نگر زون کے وارڈ 74 سے کامیابی حاصل کی ہے۔

ڈی ایم کے نے انھیں گریٹر چنئی میونسپل کارپوریشن میں میئر کے انتخاب کے لیے نامزد کیا ہے، جہاں اس کی اکثریت ہے۔ چنئی کے میئر کے عہدے کے لیے ڈی ایم کے کی امیدوار آر پریا جمعہ کو بلا مقابلہ منتخب ہو گئیں۔

گریٹر چنئی کارپوریشن کے کمشنر گگن سنگھ بیدی نے پریا کو عہدے کا حلف دلایا، جو چنئی کی 49ویں میئر ہیں۔

اٹھائیس سالہ پریا کامرس میں پوسٹ گریجویٹ ہیں۔ وہ چنئی کارپوریشن کی پہلی دلت میئر اور تیسری خاتون میئر ہیں۔

انھیں ریاستی وزیر صحت ما سبرامنیم اور HR&CE کے وزیر سیکر بابو نے رسمی لباس اور گدی دی۔

پریا نے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن، وزیر صحت ما سبرامنیم، ایچ آر اینڈ سی ای وزیر پی کے اور چنئی کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

کارپوریشن کے عہدیداروں نے بتایا کہ کونسل کی اگلی میٹنگ میئر اور کمشنر سے مشاورت کے بعد منعقد کی جائے گی۔

شہر کے 15 زونز میں شہری مسائل پر بحث اور قراردادیں پاس کرنے کے لیے ہر ماہ کونسل کے اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔