دہلی میں بی جے پی کسان مورچہ کے لیڈر کا گولی مار کر قتل

نئی دہلی، اپریل 15: پولیس نے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے کسان مورچہ کے ایک رہنما کو جمعہ کو دہلی کے دوارکا علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

سریندر متیالا نامی یہ شخص جنوب مغربی دہلی ضلع کے نجف گڑھ علاقے کے کسان مورچہ کا انچارج تھا۔

پولیس نے بتایا کہ متیالہ اپنے دفتر میں بیٹھا ہوا تھا کہ دو نامعلوم افراد اسلحہ کے ساتھ داخل ہوئے اور اسے گولی مار دی۔ اس کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگئے۔

یہ جرم، جو شام 7.30 بجے کے قریب ہوا، مبینہ طور پر کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن کیمروں میں قید ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بی جے پی لیڈر کو چار گولیاں لگی ہیں۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں حکام نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (دوارکا) ایم ہرشا وردھن نے کہا کہ قتل کا مقصد واضح نہیں ہے اور حکام تمام زاویوں سے کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کے لیے متعدد ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 302 اور آرمس ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

HacklinkHair Transplant istanbul
hacklink
istanbul evden eve nakliyat
hair transplant
istanbul anl?k haberler
extrabet
cratosroyalbet
casibom
romabet
romabet
romabet
casibom
marsbahis
holiganbet
casibom
casibom
deneme bonusu veren siteler
Betpas
adana escort
jojobet giri?