تمام مضامین

احوالِ وطن

بمبئی ہائی کورٹ نے تبلیغی جماعت میں شرکت کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف ایف آئی آر کو کالعدم قرار دیا، کہا کہ ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد

بمبئی ہائی کورٹ نے تبلیغی جماعت میں شرکت کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف ایف آئی آر کو کالعدم قرار دیا، کہا کہ ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد

دعوت نیوز22 اگست 2020
ہفت روزہ دعوت

ہارڈ ڈسک پارٹیشننگ اورپارٹیشن کی اہمیت

’’ہارڈ ڈسک‘‘ کسی بھی کمپیوٹر کا اہم ترین حصہ ہوتی ہے بلکہ اِس کے بغیر کمپیوٹر نامکمل ہوتا ہے۔ ’’ہارڈ ڈسک‘‘ ایک ایسی چیز ہے جس میں ’’کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم‘‘ ، ایپلی کیشن سافٹ وئیر، ڈاکیومینٹس، اسپریڈ شیٹس، ویڈیوفائلزاور تصاویر وغیرہ بلکہ ہر طرح کا ’’ڈیٹا‘‘ محفوظ کیا جاتا ہے۔ آسان طریقے سے یوں سمجھ لیں کہ ’’ہارڈسک‘‘ ہمارے کمپیوٹر کا ’’گودام‘‘ یا ’’اسٹور روم‘‘ ہوتی ہے۔

دعوت نیوز22 اگست 2020
ہفت روزہ دعوت

کووڈ۔19کا سبق: لوٹو اپنے رب کی طرف

کووڈ۔19خدائی لشکر کا ایک چھوٹا سا غیر مرئی حصہ ہے جس نے پوری دنیا کو بے بس کر کے رکھ دیا ہے۔ آج بادشاہی کس کی ہے؟ اللہ واحد و قہّار کی۔آج وقت ہے کہ حکومتیں اپنی غلط پالیسیوں سے باز آجائیں، انسانوں کے مابین تفریق و امتیاز کو ختم کر دیں، پوری عالمِ انسانیت اجتماعی توبہ و استغفار کرے۔ خدا کی رحمت سے ہرگز مایوس نہ ہوں۔ جس ہستی نے یہ وبائی صورت حال پیدا کی ہے وہی اس کے خاتمے پر بھی قادر ہے۔ توقع ہے کہ مشکل کے بعد اللہ تعالیٰ آسانی پیدا فرمائے گا۔

دعوت نیوز22 اگست 2020
ہفت روزہ دعوت

گھر کی اصلاح: غیر اسلامی رسوم

جب آپ نے اسلام کی راہ پر قدم بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنی زندگی کو اسلامی زندگی بنانے کے لیے تیار ہوئی ہیں تو آپ کو بڑی توجہ کے ساتھ اپنے گھروں کو ان رسموں سے پاک کرنا ہوگا۔ اس کام کے لیے مناسب تدبیر اور حکمت کے ساتھ کام کرنا چاہیے اور اس گندگی کو دور کرنے کے لیے کچھ دنوں تک مسلسل کوشش کرنا چاہیے۔ ایک دم اصلاح کر ڈالنے کی کوشش ممکن ہے کہ مفید نہ ہو اور آپ خدا نخواستہ ہمت ہار بیٹھیں۔

دعوت نیوز22 اگست 2020
ہفت روزہ دعوت

دبستانِ داغ کا درویش سخن ور ابوالمجاہد زاہدؔ

دنیا میں بعض اشخاص و رجال ایسے ہوتے ہیں، جو ہمارے درمیان چلنے پھرنے اور موجود رہنے کے باوجود غائب محسوس ہوتے ہیں۔ جب کہ بعض خوش نصیب اشخاص و رجال اِس دنیا سے برسوں پہلے گزرجانے کے باوجود بھی اپنے حالات، اطوار اور علمی و اخلاقی اوصاف کے باعث ہم سے کبھی دور نہیں محسوس ہوتے وہ دیر تک ہمارے درمیان چلتے پھرتے محسوس ہوتے ہیں۔ہم انہیں ایک زندہ و موجود شخصیت کے طور پر یاد کرتے ہیں اور ان کے چھوڑے ہوے علمی، ادبی، اخلاقی اور تہذیبی خزانوں سے استفادہ کرتے رہتے ہیں۔ مولانا ابوالمجاہد زاہدؔ اِنہی آخر الذکر

دعوت نیوز22 اگست 2020
ہفت روزہ دعوت

مولانا ثناء اللہ امرتسری کی کتاب حدوث وید، مناظرانہ ادب کی ایک مثال

اس کتاب کے اندر مولانا ابوالوفا ثناء اللہ امرتسری نے انتہائی علمی اور تحقیقی گفتگو کی ہے اور انہوں نے ثابت کیا ہے کہ وید یقیناً شروع دنیا سے نہیں۔ اس مضمون میں جملہ حقائق و دلائل کو تو پیش نہیں کیا جا سکتا ہے البتہ بالائی سطروں میں مذکور وید کے اقتباس سے یہ حقیقت واضح ہوگئی ہے کہ ویدوں کا وجود پایا جاتا ہے لیکن آریہ مفکرین و علماء کا یہ کہنا کہ وید شروع دنیا سے ہیں یا قدیم ہیں کسی حد تک درست نہیں ہیں۔ کتاب کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگا یا جاسکتا ہے کہ ہندو دھرم کی بنیادی تعلیمات اور اس کی رو

دعوت نیوز22 اگست 2020
ہفت روزہ دعوت

الاخوان المسلمون کے رہنما ڈاکٹر عصام العریان کی رحلت

العریان نے مختلف موضوعات پر کئی مقامی، عرب اور بین الاقوامی اخبارات، رسائل اور مجلات کے لیے لکھا۔ اخوان المسلمون کے سیاسی کاموں سے قبل فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی اور سیکریٹری جنرل اور نائب صدر کا منصب سنبھالا، وہیں وہ گروپ کی رہنمائی بیورو کے رکن تھے۔\r\n

دعوت نیوز22 اگست 2020
ہفت روزہ دعوت

حبیبہ احمد عبد العزیز ؒ: میدانِ صحافت سے جامِ شہادت تک

’’میں اپنے رحیم وکریم رب سے صرف دو چیزوں کی طلب گار ہوں۔ مجھے اس ذات سے قوی امید ہے کہ وہ میری تمناؤں کو حقیت کا روپ بخشے گا۔ میری پہلی خواہش ہے کہ میں اپنے ملک مصر مستقل طور پر منتقل ہو جاؤں اور دوسری اور آخری خواہش ہے کہ میری جان اسی کے کلمہ کی بلندی میں کام آ جائے اور میں اللہ کے راستے میں شہید ہو جاؤں۔‘‘

دعوت نیوز22 اگست 2020
ہفت روزہ دعوت

رفاہ چیمپر آف کامرس کے ذریعے صنعت وتجارت کی حوصلہ افزائی

کسی بھی کاروبار کے لیے فائنانس کی اہمیت کو کم نہیں کیا جاسکتا ،یہ کاروبار کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ فائنانس کے تعلق سے مناسب نظم و نسق کے بغیر کوئی کاروبار ی ادارہ ترقی نہیں کرسکتا اور نہ ہی کامیابی پانے کے لیے اپنی پوری صلاحیتوں کا استعمال کرسکتا ہے۔ سرمایہ کاری پر تحفظ کو یقینی بنانے اور صحیح سرمائے کے ڈھانچے کی منصوبہ بندی کرنے کے لیے مالیات کا ایک مناسب انتظام ضروری ہے۔ اس سلسلے میں ’رفاہ‘ سرمایہ کاری کے مواقع کی منصوبہ بندی کرنے کے لیے بلا سود فائنانس کی بھی رہنمائی کرتا ہے اور سرمایہ کا

دعوت نیوز22 اگست 2020
ہفت روزہ دعوت

کساد بازاری سے نکلنے کے لیے مؤثر حکمت عملی کی ضرورت

16 کروڑ 4 لاکھ کی آبادی والے ملک میں متاثرین کی کل تعداد ڈھائی لاکھ تھی اور 3500 افراد ہلاک ہوئے اور دو ماہ میں ڈھاکہ اسٹاک اکسچینج میں 680 پوائنٹس کا اچھال آیا گویا 17.2 فیصد کی بڑھوتری ہوئی۔ اس مدت میں بازار میں سرمایہ کاری 13.6 فیصد بڑھی۔ اس نمایاں اور شاندار کارکردگی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا۔ بنگلہ دیش حکومت نے اپنی پالیسی کے تحت شریر صنعتکاروں پر جرمانہ بھی عائد کیا۔ واقعی یہ ایک بہترین اور مثالی معاشی کہانی ہے جو ہماری مشرقی سرحدی ملک میں ہی دیکھی گئی ہے۔ ہمارے

دعوت نیوز22 اگست 2020
ہفت روزہ دعوت

’’ رام کوئی تاریخی کردار نہیں‘‘: گاندھی جی

کشمیر کی خصوصی حیثیت کی معطلی، CAA کی منظوری، دہلی کی نسل کشی اور بابری مسجد مقدمے میں عدا لتی نظام کی ٹریجڈی پر انصاف پسند لوگوں کے تاثرات مسلسل شائع ہو رہے ہیں کہ کورٹ ایک طرف بابری مسجد کی مسماری کو غیر قانونی اور جرم کہہ رہا ہے اور اس مقدمہ کی ابھی بھی سماعت جاری ہے پھر بھی مسجد کی پوری زمین مسجد ڈھانے والوں کو دے دی گئی اور فیصلے کے انعام کے طور پر سابق چیف جسٹس کو راجیہ سبھا کی ممبری کا تحفہ بھی پیش کر دیا گیا۔ اس طرح اب رام راجیہ کے قیام کے لیے راستے تقریباً ہموار ہوتے جا رہے ہیں اور حکمر

دعوت نیوز22 اگست 2020
ہفت روزہ دعوت

ٹی وی پرجان لیوا مباحث!

ٹی وی کے گرما گرم اور زہر آلود مباحث کو روکنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ورنہ یہ ملک کے عوام کی نفسیات میں نفرت اور بد تہذیبی کو سرایت کر دے گی پھر اس کے بعد عوام کو شائشتہ اور مہذب بنانا کسی کے بس میں نہیں رہے گا۔

دعوت نیوز22 اگست 2020
ہفت روزہ دعوت

خبر و نظر

حالانکہ ایم ایل اے کانگریس پارٹی سے تعلق رکھتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ اس میں اس کا کوئی ہاتھ نہ ہو اور یہ گھنائونی حرکت اس کے بھتیجے کا انفرادی عمل ہو۔ ویسے مسلم دشمنی میں بعض کانگریسی بھی بی جے پی سے کچھ زیادہ پیچھے نہیں۔ تقسیم ہند کے سوال پر انڈین نیشنل کانگریس کا ایک قابل لحاظ طبقہ بھی مسلمانوں کو ایک ٹکڑا تھما کر باقی ملک میں ’’آزادانہ‘‘ راج کرنے کے لئے بے چین تھا۔ چلیے بنگلور کے واقعے کو ایم ایل اے کے بھتیجے پی نوین کا ذاتی معاملہ سمجھ لیتے ہیں۔ حالانکہ کانگریس کے ایک لیڈر ڈی کے شیو کمار کا کہنا

دعوت نیوز22 اگست 2020
ہفت روزہ دعوت

بنگلورو تشدد:عدم برداشت کا غماز یا تفریق و امتیاز کے خلاف احتجاج

حالانکہ ایم ایل اے کانگریس پارٹی سے تعلق رکھتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ اس میں اس کا کوئی ہاتھ نہ ہو اور یہ گھنائونی حرکت اس کے بھتیجے کا انفرادی عمل ہو۔ ویسے مسلم دشمنی میں بعض کانگریسی بھی بی جے پی سے کچھ زیادہ پیچھے نہیں۔ تقسیم ہند کے سوال پر انڈین نیشنل کانگریس کا ایک قابل لحاظ طبقہ بھی مسلمانوں کو ایک ٹکڑا تھما کر باقی ملک میں ’’آزادانہ‘‘ راج کرنے کے لئے بے چین تھا۔ چلئے بنگلور کے واقعے کو ایم ایل اے کے بھتیجے پی نوین کا ذاتی معاملہ سمجھ لیتے ہیں۔ حالانکہ کانگریس کے ایک لیڈر ڈی کے شیو کمار کا کہنا

دعوت نیوز22 اگست 2020