ہفت روزہ دعوتکشمیر کا سیاسی ماضی!
’’جب ایک بے یار ومددگار شخص کو بے گار (forced labour) کے لیے پکڑا جاتا ہے تو اُس کی بیوی اور بچے روتے اور چیخیں مارتے ہوئے اُس سے لپٹ جاتے ہیں اور سمجھ لیتے ہیں کہ اب وہ ان سے کبھی نہ مل سکے گا۔ ان مظلوم انسانوں کے قافلے کا منظر اُس وقت دردناک ہو جاتا ہے جب یہ منوں وزن اجناس کی بوریاں اپنے سروں پر اُٹھائے موسمِ گرما کی چلچلاتی دُھوپ میں استور سے گلگت جانے والے ویران راستوں پر چل رہے ہوتے ہیں۔ یہ منظر سائبیریا کی سڑکوں کی یاد دلاتا ہے۔ یہ لوگ کوئی مجرم نہیں بلکہ مسلمان کاشت کار ہیں
دعوت نیوز6 ستمبر 2020



















