تمام مضامین

تازہ ترین

بہارمیں مسلم ووٹ پر سب کی نظر،اقتدار میں حصہ داری ندارد!

نام نہاد سیکولر پارٹیاں بھی ہمیشہ سے یہی کہتی آئی ہیں کہ بی جے پی کو ہرانا ہے اور مسلمان بھی یہی سوچتا ہے کہ بی جے پی کو ہرانا ہے۔ اس بات کو میں غلط سمجھتا ہوں۔ ہم لوگوں کو کسی کو ہرانے کی بات چھوڑ دینی چاہیے۔ جب بھی آپ کسی کو ہرانے کی بات کرتے ہیں تو آپ خود ہی ہار جاتے ہیں۔ اس لیے ہمیں جیتنے کی بات کرنی چاہیے اور جب آپ جیتیں گے تو وہ خود بہ خود ہار جائیں گے۔

دعوت نیوز17 ستمبر 2020
ہفت روزہ دعوت

کشمیر:شخصیاتی ٹکراؤ کی رزم گاہ

کشمیر کی سیاسی تاریخ کا ہنگامہ خیز دور 1931ء سے شروع ہوتا ہے۔ اس تاریخ کی بالاستیعاب ورق گردانی کیجیے تو آپ کو میر واعظانِ کشمیر کی پرچھائیاں سطر سطر سے چھلکتی نظر آئیں گی۔ شیخ محمد عبداللہ اور میر واعظ محمد یوسف شاہ کشمیر کے ہنگامہ خیز شب وروز کے دو کلیدی کردار تھے۔ کشمیریوں کے لیے ان دو اہم کرداروں کا ملن جتنا اُمید افزاء تھا اُتنی ہی ان کی جدائی خلفشار، ناامیدی اور مایوسی کا پیام بنی۔ ان دو کے ملنے اور بچھڑنے کی سرگزشت لمحوں میں بنی جس نے ماہ وسال تک اپنے کڑوے اثرات کی تخم ریزی کر کے کشمیر

دعوت نیوز17 ستمبر 2020
ہفت روزہ دعوت

کسانوں کی خودکشیاں اور حکومت کی بے حسی

قومی نیشنل کرائم ریکارڈ (این سی آر بی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2019میں 42ہزار 480کسانوں اور یومیہ مزدوروں نے خود کشی کی ہے جس میں پچھلے سال 2018کے مقابلے میں تقریباً 6 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ یہ کوئی جمع یا تفریق کا حساب نہیں ہے بلکہ یہ ان کسانوں کے اعداد و شمار ہیں جنہوں نے اپنی زندگیاں ختم کر دیں۔ یہ امر ہمارے لیے تشویش ناک ہے کہ آخر اتنی بڑی تعداد میں کسان خود کشی کیوں کر رہے ہیں؟

دعوت نیوز17 ستمبر 2020
ہفت روزہ دعوت

ایک ہفتے میں ہجومی تشدد کےچار واقعات

ماب لنچنگ کے واقعات میں ملوث مجرم جب کھلے عام سماج میں گھومتے پھرتے ہیں تو یہ سماج پر کس حد تک اثرانداز ہوسکتے ہوں گے ۔ کھلے عام بربریت کے مظاہرے اور ان کے وائرل ہوتے ویڈیوز معاشرے کے نوجوانوں اور بچوں کو کس طرح متاثر کرسکتے ہیں؟ ۔یہ سوالات حکومت کے لیے بے معنی ہیں۔کیونکہ جب حکومت اس طرح کے حالات کو اپنے لیے سازگار سمجھتی ہے تو وہ کیوں ماب لنچنگ جیسے واقعات کے سد باب کے لیے اقدامات کرے گی

دعوت نیوز17 ستمبر 2020
ہفت روزہ دعوت

سید منور حسن مرحوم : تحریک اسلامی کا درخشاں کردار

سید منور حسن رحمۃ اللہ علیہ کی پوری زندگی تحریکی رہی ہے۔ لیکن وہ ایسے تحریکی فرد تھے جن میں دینی و روحانی قدروں کا احساس تھا۔ وہ تحریک کو اپنی سوچ اور فہم و فراست کے تابع نہیں، بلکہ وہ خود کو تحریک کی فکر، اس کے رویے اور اس کے بانی کے طرز عمل پر ڈھالنے کی کوشش کرتے تھے۔ ان کی ساری تعلیم کالج اور یونیورسٹی کی تھی، لیکن انہوں نے اپنے آپ کو علم وعمل، وضع قطع اور اخلاق و کردار ہر لحاظ سے ایسا بنالیا تھا کہ لوگ انہیں دیکھ کر کسی دینی درس گاہ کا معلم و محدث اور کسی روحانی خانقاہ کا شیخ و مرشد خیال کر

دعوت نیوز17 ستمبر 2020
ہفت روزہ دعوت

خبر و نظر

ماسکو سے واپس ہوتے ہوئے مسٹر راج ناتھ سنگھ 4 ستمبر کو تہران پہنچے اور وہاں اپنے ہم منصب امیر حقانی سے باہم دلچسپی کے امور اور افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کے سلسلے میں مذاکرات کیے۔ اس موقع پر ایران نے وزیر دفاع ہند سے یہ بھی کہا کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے تحفظ اور ان کے آئینی حقوق پر توجہ دینی چاہیے۔ یہ خبر دیتے ہوئے انگریزی روز نامے ’’ہندو‘‘ نے مذہبی اقلیتوں سے مراد صرف شیعہ برادری لی ہے اور لکھا ہے کہ لکھنؤ میں اہل تشیع کی خاصی آبادی ہے۔ ’ہندو‘ نے یہ بھی لکھا ہے کہ ایران کی یہ بات پرو

دعوت نیوز17 ستمبر 2020
ہفت روزہ دعوت

مشرقی بحر روم میں قدرتی وسائل کی تلاش

ایسے وقت میں جب کہ پوری دنیا کوویڈ-19 کی وجہ مشکلات سے دوچار ہے اگر ترکی اور یونان کے درمیان جنگ چھڑتی ہے تو کئی ملکوں کے سیاسی، سماجی نیز معاشی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ اس لیے ترکی اور یونان کو چاہیے کہ وہ مشرقی بحر روم کے مسئلہ کو بات چیت کے ذریعہ حل کریں اور دونوں ہی ممالک فراخ دلی کے ساتھ ایک دوسرے کے حقوق کو تسلیم کریں۔

دعوت نیوز17 ستمبر 2020
ہفت روزہ دعوت

مولانا عبد الصمد رحمانی کا رسالہ ’’وید کا بھید‘‘ ایک جائزہ

اختلاف دین ومذہب اور فکر و نظر کے باوجود، توازن و اعتدال کا خیال رکھنا اور ذاتیات کو نشانہ نہ بنانا بڑی بات ہے۔ در اصل یہ ہمارے تکثیری سماج کی تہذیبی اقدار ہیں جن کو ہمارے اکابر و اسلاف نے نہ صرف تابندہ کیا ہے بلکہ ان کو عملی جامہ پہنا کر حیات جاوداں سے سرفراز کیا ہے

دعوت نیوز17 ستمبر 2020
ہفت روزہ دعوت

نئے مسائل کا حل تلاش کرنا شریعہ کونسل کا تاسیسی مقصد

آج کے سائنسی دور میں نئے مسائل سامنے آرہے ہیں۔ ان مسائل کا حل قرآن و حدیث کی روشنی میں تلاش کیا جاتا ہے لیکن جب ان سے متعلق کوئی صراحت قرآن و حدیث میں نہ ہو اور صحابہ کے قول و عمل میں بھی اس کی توضیح نہ مل رہی ہو تو ایسی صورت میں وقت اور حالات کے تقاضوں کے مطابق تمام ائمہ فقہ کے اقوال میں غور وخوض کرکے وقت سے ہم آہنگ نتیجے تک پہنچنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ اگر ایک مسلک میں اس کا کوئی حل نہ ہو تو دوسرے ائمہ کے مسلک میں اس کی راہ تلاش کرنی چاہیے

دعوت نیوز17 ستمبر 2020
ہفت روزہ دعوت

مت سہل ہمیں جانو پھرتا ہے فلک برسوں

میر کے معاصرین اور ان کے متاخرین اردو شعرا نے میر ؔ کی نہج پر شاعری کرنے کو اپنے لیے باعث فخر سمجھا ہے۔ بہت سوں نے جہاں میرؔ کی تعریف و توصیف بیان کرتے ہوئے اپنے فن میں طبع آزمائی کی وہیں میر ؔ کے فن کے معترف بھی ہوئے۔

دعوت نیوز17 ستمبر 2020
ہفت روزہ دعوت

مستقبل کی تعمیر میں تعلیمی اداروں کے انتظامیہ کا رول

طلبا، انتظامیہ کا نہ صرف ظاہری عکس ہوتے ہیں بلکہ ان کے جذبات، سوچ اور مطمح نظر کا آئینہ دار ہوتے ہیں۔ طالب علم کی چال ڈھال، رنگ ڈھنگ، رکھ رکھاؤ یہ سب نمایاں کرتے ہیں کہ کیمپس کے سانچے میں ڈھل کر وہ رفتار و گفتار اور کردار و اطوار میں کس سمت پہنچ گئے ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ انتظامیہ و اساتذہ کے تعلقات میں اختلاف کا عنصر زیادہ ہے یا خوش گوار پہلو زیادہ ہے

دعوت نیوز17 ستمبر 2020