تمام مضامین

تازہ ترین

!پرگیہ کو پھانسی اور بھاگوت کو دھمکی

مودی اور بھاگوت کے پارٹی کی صدارت پر جھگڑے کی قیمت  پرگیہ ٹھاکر چکا رہی ہے۔آر ایس ایس نے بی جے پی کی کمزوری کا فائدہ اٹھا کر پارٹی کو اپنے قابو میں کرنے کے لیے اپنی پسند کا صدر مقرر کرنے کا ارادہ  کیا تو مودی اور شاہ مزید بے چین ہوگئے۔ ایسے میں آر ایس ایس نے مودی  کے سب سے بڑے دشمن سنجے بھٹ کا نام آگے کرکے بہت بڑی غلطی کردی ۔ اب اگر  پارٹی کا صدر ناگپور کا وفادار ہوجائے تو نہ صرف مودی کو اسی سال اکتوبر میں75سال کی قید کے سبب استعفیٰ دے کر سبکدوش ہونا پڑے گا بلکہ  شاہ جی کا مستقبل بھی   تاریک

دعوت نیوز29 اپریل 2025
تازہ ترین

اہل غزہ کو محمود عباس کی مغلظات سے بھری دھمکیاں

اہل غزہ کے بارے میں مقتدرہ فلسطین (PA)کا رویہ پہلے بھی خاصا مشکوک تھا اور اپنی نجی مجلسوں میں مقتدرہ کے سربراہ محمود عباس سات اکتوبر 2023 کے طوفان الاقصیٰ کی دبے الفاظ میں مذمت کرتے رہے ہیں لیکن 23 اپریل کو قومی ٹیلی ویژن پر مغلظات سے بھرا ہوا ان کا خطاب غزہ خالی کرانے کے بارے میں اسرائیلی حکمت عملی میں PAکی شراکت داری کا پتہ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا ’کتے کے بچو! قیدیوں کو رہا کر کے ہتھیار رکھو اور دفع ہو جاؤ تاکہ اسرائیل کو نسل کشی کا موقع نہ ملے۔ تمہاری وجہ سے اہل غزہ مارے جارہے ہیں‘۔

دعوت نیوز29 اپریل 2025
تازہ ترین

!بھارت - سری لنکا تعلقات کا نیا دور

’’ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدہ ہندوستان کے بحر ہند کے علاقے میں چینی سازشوں کو چیلنج کرنے کے ہندوستان کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ کسی بھی ملک کو ہندوستان کی بحری سرحدوں میں غیر متناسب اثر و رسوخ حاصل کرنے سے روکنے کے لیے ہندوستان کے عزم کو بھی واضح کرتا ہے۔‘‘

دعوت نیوز29 اپریل 2025
تازہ ترین

پہلگام کے بعد، ہندوستان کا اصل امتحان

یہ بات یقینی ہے کہ بھاجپا پہلگام کے واقعے کو اپنے سیاسی مقصد براری کے لیے ضرور استعمال کرے گی، اس کی تازہ مثال وزیر اعظم مودی کی بہار میں کی گئی تقریر ہے۔ پہلگام کے تناظر میں ملک کو اندرونی طور پر فرقہ پرستی کا چیلنج درپیش ہے، اگر اس پر قابو نہیں پایا گیا تو دہشت گردوں کا جو مقصد تھا وہ پورا ہو جائے گا، ہمارے سیاست دانوں کا یہی اصل امتحان ہے، دیکھتے ہیں کہ ہماری قیادت دہشت گردوں کے گیم پلان کو ناکام بنانے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں۔

دعوت نیوز29 اپریل 2025
تازہ ترین

پہلگام دہشت گرد حملہ

سوال یہ ہے کہ جن لوگوں کے گھروں کو مسمار کیا گیا ہے، کیا وہ واقعی مجرم تھے؟ دہشت گردی میں ملوث افراد کے ساتھ کوئی نرمی نہیں ہونی چاہیے، مگر اس سے قبل جرم کی تحقیقات ہونی چاہئیں، شواہد اکٹھے کیے جانے چاہئیں جس کے بعد ان پر مقدمہ چلایا جائے اور سزائیں دی جائیں۔ جب کوئی معاشرہ انسداد دہشت گردی کے مقابلے میں شفاف جانچ اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بجائے کھوکھلے ’انصاف کے نعروں‘ کا انتخاب کرتا ہے تو اس کا فائدہ دہشت گردوں اور ان کے ہینڈلرز کو ہی ہوتا ہے۔ جس طرح پہلگام واقعے کے بعد کھوکھلے نعروں

دعوت نیوز29 اپریل 2025