تمام مضامین

تازہ ترین

کاسٹ سینسس؛ سنگھ پریوار کا یو ٹرن

سنگھ پریوار سارے ہندوؤں کو ایک قومی شناخت کے تحت متحد کرنے کی خواہش رکھتا ہے، جس سے ذات پات جیسی تاریخی تقسیم کو مٹایا جا سکے، لیکن یہ اس کا صرف سیاسی حربہ ہے، سماجی و مذہبی طور پر اصل میں وہ منواسمرتی کا علم بردار رہا ہے۔ آر ایس ایس اور بی جے پی نے اکثر خود کو ذات پات کی بنیاد پر \"ووٹ بینک کی سیاست\" کے مخالف کے طور پر ظاہر کیا ہے لیکن اگر آپ گہرائی سے دیکھیں تو وہی سب سے زیادہ ذات پات کی بنیاد پر سیاست کرتی ہے۔ یہ مخالفت صرف اور صرف ووٹ بینک کی سیاست پر مبنی تھی۔ تو پھر آخر کیا وجہ بنی ک

دعوت نیوز8 مئی 2025
تازہ ترین

فلم ’’پُھلے‘‘ کے گرد تنازعہ کا تجزیہ

سچائی، حساسیت، اور سماجی تبدیلی فلم ’’پھلے‘‘ کا تنازعہ محض ایک فلم کے بارے میں نہیں بلکہ ہندوستان میں سماجی تبدیلی، تاریخی سچائی اور ثقافتی حساسیت کے درمیان پیچیدہ تعامل کی علامت ہے۔ مہاتما پھلے نے پسماندہ طبقات کو آواز دی اور ایک استحصال سے پاک معاشرے کا خواب پیش کیا۔ ان کے خیالات آج بھی مزاحمت کا سامنا کرتے ہیں، جیسا کہ اس تنازعے سے ظاہر ہوتا ہے۔ فلم ان کے انقلابی نظریات کو نئی نسل تک پہنچانے کی کوشش ہے، مگر اسے سماجی اور سیاسی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

دعوت نیوز8 مئی 2025
تازہ ترین

یکساں سِول کوڈ : حقیقت اور مطالبات

قانون سازی ایسی ہونی چاہیے کہ اس ملک میں آباد تمام مذہبی، تہذیبی اور لسانی اکائیاں اپنی انفرادیت کو محفوظ سمجھیں اور اس قانون کے دائرے میں رہ کر وہ ملک کے استحکام اور ترقی میں پرسکون اور باعمل شہری کی حیثیت سے حصہ لے سکیں۔ لیکن اگر مختلف تہذیبی، لسانی یا مذہبی اکائیاں کسی قانون کے ذریعے اپنی انفرادیت کو مٹتا ہوا محسوس کریں گی تو ان میں ردعمل پیدا ہوگا۔ ایسی صورت میں یونیفارم سول کوڈ قومی یکجہتی کا ذریعہ نہیں بن سکے گا، بلکہ یہ قومی انتشار کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

دعوت نیوز8 مئی 2025
تازہ ترین

میڈیا کا تعصب اور اس کاحل

مسلم کمیونٹی ’’نج تھیوری‘‘ کو مثبت انداز میں استعمال کر کے نہ صرف اپنی سماجی اور معاشی حالت کو بہتر بنا سکتی ہے بلکہ ملک میں بڑھتی ہوئی پولرائزیشن کا مقابلہ بھی کر سکتی ہے۔ میڈیا کے منفی ’’نج‘‘ کے مقابلے میں یہ مثبت حکمت عملی معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دے گی اور تعصبات کو کم کرے گی۔ اس کے لیے کمیونٹی کو منظم انداز میںکام کرنا ہوگا، سوشل میڈیا اور مقامی سطح پر اپنی آواز کو مضبوط کرنا ہوگا اور اتحاد و ترقی کے پیغام کو عام کرنا ہوگا۔ اگر یہ کوششیں کامیاب ہوئیں تو یہ نہ صرف مسلم کمیونٹی بلکہ پورے ہن

دعوت نیوز8 مئی 2025
تازہ ترین

جھکتی ہے دنیا، بس جھکانے والا چاہیے۔۔۔

ر ایس ایس کے لیے ذات پرمبنی مردم شماری بڑا نظریاتی مسئلہ ہو تب بھی نریندر مودی کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ اپنے آپ کو متحدہ قومی محاذ (این ڈی اے) کا وزیر اعظم کہتے ہیں۔ اس محاذ کا کوئی نظریہ نہیں ہے۔ اس کی غرض و غایت اقتدار پر فائز رہ کر عیش کرناہے۔ اب مودی کے اندر بھی وہی قومی محاذ کی روح سرائیت کرچکی ہے۔پورا ملک جنگ جنگ کررہا تھا تو وزیر اعظم بیروزگار میلے میں شرکت فرما رہے تھے ۔ اس بیچ مودی جی نے اچانک ذات پر مبنی مردم شماری کا اعلان کرکے یہ بتا دیا کہ ان کے نزدیک پہلگام سے

دعوت نیوز8 مئی 2025
تازہ ترین

ذات پر مبنی مردم شماری! انتخابی حکمت عملی کا حصہ!!

مودی حکومت نے مسلمانوں کے لیے ذات کی بنیاد پر سروے کرانے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس سروے کے نتائج پر عملی طور پر کیا اقدامات کیے جائیں گے، یہ سوال باقی ہے۔ 2005 کے نیشنل سیمپل سروے کے مطابق مسلم او بی سی کل مسلم آبادی کا تقریباً 41 فیصد ہیں اور مختلف ریاستوں میں مسلمانوں کو تحفظات ملے ہوئے ہیں۔ اگر ہندوؤں کے پسماندہ طبقات کو ریزرویشن مل سکتا ہے تو مسلمانوں کے پسماندہ طبقات کو کیوں نہیں مل سکتا؟

دعوت نیوز8 مئی 2025
تازہ ترین

امریکی محصولات کے خلاف نئی چینی سفارت کاری

بیجنگ نے اپنے تجارتی شراکت داروں کو صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی محصولات جنگ میں چین کو تنہا کرنے کے لیے امریکی دباؤ کے سامنے جھکنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔ یہ سخت انتباہ جنوب مشرقی ایشیا میں چینی رہنما ژی جن پنگ کے حالیہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے دورے کے بعد آیا ہے۔ جس کے دوران انہوں نے چین کو ایک قابلِ اعتماد پارٹنر اور عالمی تجارت کے کٹر محافظ کے طور پر پیش کیا تھا۔

دعوت نیوز8 مئی 2025
تازہ ترین

عالمی تجارتی جنگ اور بھارت کی معیشت: مواقع اور چیلنجز

• بھارت نے دنیا کے ٹاپ 100 اسٹارٹ اپس میں 40 کمپنیوں کے ساتھ چین کو پیچھے چھوڑ دیا۔\n• ہندوستانی اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم اب امریکی ماڈل کی طرف بڑھ رہا ہے ۔\n• عالمی تجارتی جنگوں اور سپلائی چین کے بحران نے بھارت کو متبادل مرکز بننے کا موقع دیا ہے۔\n• بھارت میں نوجوانوں، پالیسی سازوں اور ٹیکنالوجی نے ایک نیا اقتصادی ماحول پیدا کیا ہے۔

دعوت نیوز8 مئی 2025