تمام مضامین

تازہ ترین

بہار اسمبلی انتخابات: ای سی آر یا پھر این آر سی ؟

ووٹر لسٹ کی چھان بین یا خاموش این آر سی؟\r\n2003 کے بعد ووٹر بننے والوں سے شہریت کے ثبوت طلب \r\n2004 کے بعد پیدا ہونے والوں سے برتھ سرٹیفکیٹ کے ساتھ والدین کی شہریت کے کاغذات بھی لازمی\r\nدیہی علاقوں میں کم خواندگی، ناقص دستاویزی رسائی — لاکھوں ووٹروں کے اخراج کا خطرہ\r\nممتا بنرجی، کانگریس، آر جے ڈی اور سماجی تنظیموں نے اسے این آر سی سے بھی زیادہ خطرناک قرار دیا\r\nمسلمانوں، خاص طور پر سیمانچل کے غریب ووٹرز نشانے پر — نقل مکانی ، ناخواندگی اور دوری کی مار

دعوت نیوز3 جولائی 2025
تازہ ترین

اردو صحافت کے افق پر غیر مسلم صحافیوں کی کہکشاں

’اردو صحافت کے فروغ میں غیر مسلم صحافیوں کی خدمات‘سہیل انجم کی تازہ ترین کتاب ہے۔ اپنے نام اور مواد دونوں اعتبار سے یہ کتاب اس لائق ہے کہ اہلِ علم و ادب اس کا مطالعہ کریں۔ کتاب کا انتساب اردو کے اولین صحافی ’ہری دت‘ اور ’سداسکھ لال‘ کے نام ہے۔ اردو صحافت کی تاریخ پر نظر رکھنے والے واقف ہیں کہ ’جامِ جہاں نما‘ (کلکتہ) 27 مارچ 1822 کو جاری ہونے والا اردو کا پہلا اخبار تھا جس کے بانی ’ہری دت‘ تھے اور اس کے ایڈیٹر ’سداسکھ لال ‘ تھے۔ دونوں حضرات کا تعلق بنگال سے ہے۔

دعوت نیوز3 جولائی 2025
تازہ ترین

مغربی ایشیا میں جنگ کے اقتصادی اثرات

جنگ کے دوران ایران نے اسرائیل کو سبق سکھانے کے لیے بھرپور حملے کیے ہیں، جن کے نتیجے میں کئی اہم اقتصادی، دفاعی اور صنعتی تنصیبات متاثر ہوئیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس جنگ سے لاجسٹک لاگت میں اضافہ، خام تیل، الیکٹرانکس اور زرعی شعبے کی تجارت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ایران اور اسرائیل کے درمیان تجارتی لحاظ سے بھارت کی تجارت تقریباً 8.86 ارب ڈالر تک ہے۔ اگر یہ تنازعہ مزید بڑھتا تو بحر احمر جیسے اہم تجارتی راستے بھی متاثر ہو سکتے تھے جو بھارتی برآمدات کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

دعوت نیوز3 جولائی 2025
تازہ ترین

امریکہ و اسرائیل کا بغل بچہ بننے میں عرب ملکوں کا خسارہ

اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 دنوں کی لڑائی اور اس میں امریکی شمولیت نے صہیونیت اور نیوکنزرویٹیوز لابی کی طرف بھی دنیا کی توجہ مبذول کروائی ہے۔ تاہم حتمی بات یہی رہے گی کہ طاقتور بنے بغیر اپنا تحفظ کرنا مشکل ہے۔ بوسنیا ہرزیگووینا، فلسطین اور غزہ، عراق، افغانستان، لیبیا اور لبنان اور سیریا وغیرہ اس کی مثالیں ہیں۔ نہ جانے عرب ملکوں کے شاہوں کی آنکھیں کب کھلیں گی؟ کیا وہاں شاہی نظام حکومت کو کے بدلنے کی ضرورت نہیں ہے؟ امریکی اور اسرائیلی ماڈل آف کنٹرول، آزاد ملکوں کے لیے خطرہ ہے۔ اس کا احساس مش

دعوت نیوز3 جولائی 2025
تازہ ترین

مودی حکومت 3.0 کا پہلا سال

سیاسی تجزیہ نگاروں کی رائے ہے کہ اے پی سی آر کی رپورٹ محض نفرت انگیز تقاریر اور جرائم کی نشاندہی نہیں کرتی، بلکہ یہ واضح کرتی ہے کہ ملک اس وقت ایک خطرناک تبدیلی سے دوچار ہے۔ ہندتو صرف ایک نظریہ نہیں رہا، بلکہ وہ اب حکومت کا ایک عملی فریم ورک بن چکا ہے، جس میں تشدد، اقلیتوں پر حملے اور ریاستی اداروں کو کمزور کرنا معمول کا حصہ بن چکا ہے۔ المیہ یہ ہے کہ اقلیتوں کے تحفظ، سکیورٹی اور آزادی سے متعلق سوالات پر عدلیہ اور میڈیا خاموش ہیں۔

دعوت نیوز3 جولائی 2025