تمام مضامین

تازہ ترین

سادہ لوح اور منکسر المزاج فلسطینی رہنما کی داستان

محمد ضیف انتہائی منکسر المزاج اور متواضع شخص تھے، اتنے اہم عہدے پر ہونے کے باوجود انتہائی سادہ زندگی گزارتے تھے۔ اپنی پوری زندگی فلسطین اور مسجد اقصیٰ کی آزادی کی جدو جہد میں گزار دی اور آخر کار اسی راہ میں شہادت کے درجے پر فائز ہو کر اللہ تعالیٰ سے جا ملے۔ انا للہ و انآ الیہ راجعون

دعوت نیوز24 جولائی 2025
تازہ ترین

جب ڈگریوں پر انسانیت مقدم ٹھیری۔۔۔

طلبہ کا یہ اقدام ایک یاد دہانی ہے کہ جب ضمیر جاگتا ہے تو کوئی بھی تقریب، کوئی بھی ڈگری اور کوئی بھی ادارہ اس کی آواز کو دبا نہیں سکتا۔ ایڈنبرگ کے طلبہ نے ثابت کیا کہ وہ نہ صرف علم کے متلاشی ہیں بلکہ انصاف کے علم بردار بھی ہیں۔ ان کا پیغام واضح تھا کہ: جب تک غزہ میں یونیورسٹیاں تباہ ہوتی رہیں گی تب تک فلسطین میں طلبہ اپنی ڈگریوں کے خواب نہیں دیکھ سکتے لہٰذا ایڈنبرگ کے طلبہ خاموش نہیں رہیں گے۔ یہ ایک ایسی آواز ہے جو وقت اور سرحدوں سے ماورا ہے اور جو گونجتی رہے تو اچھا ہے۔

دعوت نیوز24 جولائی 2025
تازہ ترین

کشمیر میں آن لائن جوے کی لعنت: نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر

اسلام نے شراب اور جوے کو قطعاً حرام قرار دیا ہے۔ یہ نہ صرف ہماری زندگیوں کو تباہ کرتے ہیں بلکہ ہماری روحانی اور اخلاقی قدروں کو بھی پامال کرتے ہیں اور اس طرح ہمارے سماج اور معاشرے کا تانا بانا تیزی سے بکھر رہا ہے۔ جموں وکشمیر میں نوجوانوں کی بے روزگاری کی شرح پچاس فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔ بہت سے لوگ مایوسی کی صورت میں اور نوکریاں نہ ملنے کے باعث آن لائن جوے جیسے خطرناک راستے اختیار کر رہے ہیں۔ ان حالات میں کشمیر میں نوجوانوں کے محفوظ مستقبل کے لیے بہترین مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ اگرچہ یہاں پ

دعوت نیوز24 جولائی 2025
تازہ ترین

غریب وسادہ ورنگیں ہے داستان حرم

تاریخ بتاتی ہے کہ حالات ڈرامائی اندازسے حضرت حسینؓ کے خلاف پیدا ہوتے چلے گئے یہاں کہ ’’ تنگ آمد بہ جنگ آمد‘‘ جیسی صورت حال پیدا ہوگئی۔ آپ بھی اور آپ کے جاں نثار اپنی تلواریں سونت کر کھڑے ہوگئے،جنگ شروع ہوئی اور گھمسان کا رن پڑا، بالآخردشمن غالب آیا اورخاندانِ نبوت کے چشم وچراغ کواوراس کے پورے خاندان کوخاک وخون میں تڑپا دیاگیا، زمین وآسمان کی نگاہوں نے ایسا نظارہ کبھی نہیں دیکھا تھا۔ بے شک اہل ایمان کو بڑی بڑی آزمائشیں پیش آئی ہیں مگر یہ آزمائش اپنی نوعیت کے اعتبارسے بہت مختلف تھی۔ تاری

دعوت نیوز24 جولائی 2025
تازہ ترین

آسام میں بدعنوانی اور خوف کی سیاست پر کاری ضرب

اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے گوہاٹی سے تقریباً 40 کلومیٹر دور شاؤگاؤں میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آسام کے عوام کے سامنے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کی مبینہ بدعنوانیوں اور غنڈہ گردی کے ذریعہ عام شہریوں کی زمینیں ہڑپنے کے معاملے کو بے نقاب کیا۔ انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا’’کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ اپنے آپ کو بادشاہ سمجھتا ہے، مگر وہ یہ نہ بھولے کہ اقتدار دائمی نہیں ہوتا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ جب کانگریس اقتدار میں آئے گی تو سرما کو بدعنوانی اور اقربا پروری کے ایک ایک جرم کا حساب

دعوت نیوز24 جولائی 2025
تازہ ترین

انسانی صحت کے ہمہ جہت کھلواڑ کا پردہ فاش

ہاتھی کمیٹی کی سفارشات کے تحت دواؤں کو عام آدمی کی پہنچ میں رکھنے کے لیے قیمتوں پر حکومتی کنٹرول نافذ کیا گیا تھا، مگر 1990 کے بعد کی معاشی پالیسیوں نے یہ کنٹرول ختم کر دیا۔ دوا ساز کمپنیوں کو منافع خوری کی کھلی چھوٹ ملی اور پیداواری لاگت کی جگہ MRP پر ایکسائز اور بعد میں جی ایس ٹی لگا دی گئی، جس سے دوائیں مہنگی ہو گئیں۔ معیار کی نگرانی کمزور پڑ گئی اور جعلی و غیر معیاری ادویات کی بھرمار ہو گئی۔ فارما کمپنیاں سیاسی جماعتوں کو انتخابی بانڈز کے ذریعے بھاری رقوم دے کر احتساب سے بچ نکلتی رہیں۔ یوں

دعوت نیوز24 جولائی 2025