تازہ ترینزرعی معاہدہ یا کسانوں کی معاشی خودکشی؟
بھارت کے زرعی شعبے پر دباؤ ڈال کر امریکہ نہ صرف اپنا تجارتی فائدہ چاہتا ہے بلکہ ایک بڑی حکمتِ عملی کے تحت ترقی پذیر ممالک کی خود مختاری کو بھی محدود کرنا چاہتا ہے۔ اگر بھارت نے عالمی دباؤ کے آگے سر جھکا دیا تو صرف کسان ہی نہیں بلکہ پورا ملک اس کا خمیازہ بھگتے گا۔ لہٰذا وقت آ گیا ہے کہ حکومت، دانش ور، عوام اور میڈیا سب مل کر اس دباؤ کو بے نقاب کریں اور بھارتی کسانوں کے حق میں آواز بلند کریں۔ کیونکہ اگر کسان ہار گئے تو بھارت بھی ہار جائے گا۔
دعوت نیوز7 اگست 2025



















