تمام مضامین

ہفت روزہ دعوت

خاندان کے بدلتے روپ

دنیا بھر میں مسلمان جو اپنی تہذیبی اور اخلاقی وراثت کو باقی رکھے ہوئے ہیں وہ محض خاندانی نظام کی حفاظت کی وجہ سے ہے۔ لیکن خدشہ ہے کہ صارفیت، مہنگی شادیاں، شہری زندگی کی چکا چوند اور پاپولر کلچر جس تیزی سے مسلمانوں کو متاثر کر رہا ہے اس سے کہیں ان کے خاندان کا قلعہ منہدم نہ ہوجائے۔

دعوت نیوز23 مئی 2020
ہفت روزہ دعوت

لاک ڈاؤن میں خدمت انسانی کی سچی کہانیاں

مجھے اپنے اس فیصلے پر خدشہ تھا کہ جب والدین کو اس بات کا علم ہوگا تو وہ خفا نہ ہوجائیں ۔ لیکن ان کے بزرگ والد کا یہ جواب حوصلوں کو مزید جلا بخش گیا کہ اگر تم جان بچاتے ہوئے اپنی جان کھو بھی دیتے تو مجھے غم نہ ہوتا اس لیے کہ شہادت پر غم کیسا !\nڈاکٹر زاہد

دعوت نیوز23 مئی 2020
ہفت روزہ دعوت

اداریہ

وطن عزیز کے حالات کے تناظر میں مسلمانوں کے لیے عید کا پیغام یہ ہے کہ آنے والے حالات مزید سخت ہو سکتے ہیں انہیں ایمان واستقامت کے ساتھ ہر آزمائش کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے فسطائی ایجنڈہ کے آگے دیوار بننا ہے۔ اس کے لیے انہیں بیک وقت کئی محاذوں پر چو مکھی لڑائی لڑنی ہوگی۔ خاص طور پر اسلاموفوبک میڈیا کے مقابلے کے لیے متبادل میڈیا کی فراہمی، نوجوان نسل کی اسلامی فکر کے ساتھ تیاری، حالات کے تقاضوں کے مطابق جدید صلاحیتوں کا فروغ اور بہ حیثیتِ مجموعی امت کے شعور کی تربیت کے محاذ بہت اہم ہیں۔ نبی

دعوت نیوز23 مئی 2020
ہفت روزہ دعوت

جائزہ لیجیے!

ہم قرآن کو ایسے پڑھیں کہ نہ صرف یہ ہمارے اندر جذب ہو بلکہ اس کے ساتھ قلب وروح کا تعلق گہرا ہو جائے اور دل دماغ تن من سب تلاوت میں شریک ہو جائیں

دعوت نیوز23 مئی 2020
دنیا

سیلفیا رومانو سے عائشہ تك كا سفر

نہیں میں یہ چادر نہیں اتار سکتی کیوں کہ میں نے اسلام قبول كرلیا ہے، اس وقت جب کہ میں انتہاء پسندوں كى قید میں تھى۔ انہوں نے میرے ساتھ كوئى زور زبردستى نہیں كى بلکہ میں نے اپنى مرضى سے دین اسلام كو اپنایا ہے۔ انہوں نے تو میرے ساتھ انسانیت كا معاملہ كیا اور حسن سلوك سے پیش آئے - سیلفیا رومانو

دعوت نیوز23 مئی 2020
ہفت روزہ دعوت

تنہائیوں کی آغوش میں نیک بندوں کا طرز عمل

اصحاب کہف نے اللہ کی خاطر سماج سے علحیدگی اختیار کی تھی جس کا مقصد یہ تھا کہ حالات صحیح اور سازگار ہونے پر وہ سماج سے پھر سے جڑ جائیں گے اور نوع انسانیت کے لیے نفع بخش ثابت ہوں گے اور اس گوشہ نشینی کے دوران اپنے معبودِ حقیقی سے تعلق کومضبوط کریں گے۔ \nجب کوئی کچھ عرصے کے لیے لوگوں سے الگ ہو کر اپنے خالق سے تعلق پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ خالق سے نہایت قریب ہو جاتا ہے۔ اس طرح کا تعلق پیدا کرنے کا آج ہمارے لیے سنہری موقع ہے

دعوت نیوز23 مئی 2020
ہفت روزہ دعوت

لاک ڈاؤن میں عید کیسے منائیں؟

رشتہ داری کو نبھاتے ہوئے اعزا واقارب سے اگر ملاقات ممکن نہ ہو تو انہیں فون کریں۔ خاص طور پر والدین سے اگر دور ہوں تو ان سے بات کریں اور ان کے لیے عید کے فرحت وسرور کا ممکن سامان مہیا کریں۔ یہ صلہ رحمی نہ صرف اس شخص کی عید کو دوبالا کر دیتی ہے بلکہ اس کے لیے کشادگی رزق اور عزوشرف کا ذریعہ بھی ثابت ہوتی ہے۔

دعوت نیوز23 مئی 2020
ہفت روزہ دعوت

انفارمیشن ٹکنالوجی۔قسط۔9

اِس وقت پوری دنیا میں سب سے زیادہ مقبول ’’موبائل آپریٹنگ سسٹم‘‘ گوگل اینڈرائیڈ سسٹم ہے۔ یہ ’’آپریٹنگ سسٹم‘‘ لی نیکس کی بنیاد پر بنایا گیا ہے جس کا سورس بھی گوگل نے جاری کررکھا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اِس وقت ’’گوگل اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم‘‘ دنیا بھر میں موبائل فونز بنانے والی کمپنیوں اور ڈیویلپرز کا پسندیدہ تر ’’آپریٹنگ سسٹم‘‘ ہے۔

دعوت نیوز23 مئی 2020
ہفت روزہ دعوت

ایک شخصیت ساز شخصیت

میں تحریک اسلامی کی جن شخصیتوں سے بہت متاثر ہوا ان میں ایک اہم نام مولانا سراج الحسن کا بھی ہے۔ ان کا خلوص وبےلوثی، تواضع وانکساری، اپنائیت وہمدردی، طرز تکلم وحسن بیانی، ابتسام وشگفتہ مزاجی، دل آویزی ودلکشی، ذکاوتِ حس وخاطرداری ان کے ایسے اوصاف ہیں جن کا اعتراف ہر اس شخص کو ہوگا جو ان سے کم ازکم ایک مرتبہ ملاقات کر چکا ہو۔

دعوت نیوز23 مئی 2020
ہفت روزہ دعوت

فرقہ واریت کا وائرس، دوسرا خوفناک چیلنج

مودی جی کو چاہیے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے اس مرحلے پر ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے اپنے ہی حامیوں کے خلاف مثالی قانونی کارروائی کا حکم دیں، جو فرقہ وارانہ وائرس کو پھیلاتے ہوئے ماحول کو خراب کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

دعوت نیوز23 مئی 2020
ہفت روزہ دعوت

گھر واپسی

فی ا لحال یہ ایک اَن کہی کہانی ہے لیکن جب کبھی وقت کا مورخ اسے الم ناکیوں کے قلم اورمحرومیوں کی سیاہی سے لکھ کر سامنے لائے گا تو پڑھنے والوں کے دل دہل جائیں گے۔ تاریخ کی یہ دلدوز کہا نی ضرور بتائے گی کہ یوپی، بہار، بنگال، اوڑیسہ اور دیگر ریاستوں کے یومیہ مزدور کہیںکام کاج سے فارغ اور کہیں نوکری سے برخواست بے سر وسامانی، بھوک،بے نوائی اور بے گھری کی کڑی مار سہہ رہے تھے اوریہ بے خانمان لاکھوں لوگ جا بجا سینکڑوں ہزاروں میل پیدل مارچ کر کے گھرواپسی کا جان لیواجوکھم اُٹھارہے تھے۔

دعوت نیوز23 مئی 2020
ہفت روزہ دعوت

خبر و نظر

حکومت نے اس کے بعد کی اپنی سیاسی حکمتِ عملی پہلے ہی بنا رکھی ہے۔ عوام زبان نہیں کھول سکیں گے۔ واقعی بعض مبصرین بجا طور پر کہہ رہے ہیں کہ کرونا وائرس کے بعد ایک نئی دنیا وجود میں آئے یا نہ آئے لیکن نیا بھارت ضرور وجود میں آئے گا۔

دعوت نیوز23 مئی 2020