تمام مضامین

تازہ ترین

سول سروسز امتحان کے نتائج کا اعلان، پردیپ سنگھ اول مقام پر، 45 مسلم امیدوار کامیاب

اس مرتبہ کامیاب ہونے والے مسلم امیدواروں کی تعداد صرف 45 ہے۔ ان 45 ناموں میں اب بھی دو ناموں کی تصدیق ہونا باقی ہے، کیونکہ UPSC اپنے نتیجے مذہب کی بنیاد پر جاری نہیں کرتا ہے۔\r\n\r\nیو پی ایس سی کے جاری کردہ نتائج میں اس بار سول سروسز میں 5.18 فیصد مسلم امیدواروں کا انتخاب ہوا ہے، جبکہ گذشتہ سال 2018 میں یہ فیصد 3.95 تھی۔

دعوت نیوز4 اگست 2020
تازہ ترین

مختصر مختصر: کرناٹک کے سابق وزیر اعلی سدا رمیّا نے کورونا وائرس سے متاثر، ہندوستان میں معاملات کی مجموعی تعداد 18.5 لاکھ سے زیادہ

مختصر مختصر: کرناٹک کے سابق وزیر اعلی سدا رمیّا نے کورونا وائرس سے متاثر، ہندوستان میں معاملات کی مجموعی تعداد 18.5 لاکھ سے زیادہ

دعوت نیوز4 اگست 2020
تازہ ترین

اشارات - مابعد کووڈ منظر نامہ اور اسلامی دعوت

اس وقت جہاں کووڈ ۱۹ کی تباہ کاریوں اور اس سے مقابلہ کی تدابیر پر ساری دنیا میں بحث وگفتگو ہورہی ہے وہیں گفتگو کا ایک اہم موضوع مابعد کووڈ کی صورت حال ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کووڈ کے بعد کی دنیا ایک بالکل مختلف دنیا ہوگی، بساط عالم پر بہت کچھ اتھل پتھل ہوگی، افکار ونظریات کی توڑ پھوڑ ہوگی، سوچ کے دھارے بدلیں گے، فکری نظاموں کی بنیادیں متزلزل ہوں گی، تہذیبیں کروٹیں لیں گی، تمدن کی نئی صورت گری ہوگی،نئی قوتیں ابھریں گی، نئے رجحانات فروغ پائیں گے اور زندگی کے بالکل نئے اور اچھوتے طرز عام ہوں گے۔

دعوت نیوز4 اگست 2020
تازہ ترین

تعارف کتاب: اکثریتی راج اور جمہوریت

زیر نظر کتاب Majoritarian State: How Hindu Nationalism is Changing India میں اس بات کو سمجھنے کی کوشش کی گئی ہے کہ آخر یہ اکثریتی راج کس طرح وجود پذیر ہوا اور مستقبل میں یہ کیا صورت اختیار کرے گا؟ اس کتاب میں تاریخ، عمرانیات، سماجیات اور سیاسیات کے معروف دانش وروں نے بین علومی مطالعے کی مدد سے ہندوستانی سیاست اور اس کی جمہوری روایات کو سمجھنے کی کوشش کی ہے۔

دعوت نیوز4 اگست 2020
تازہ ترین

تزکیہ - ایمان کی پرورش: قرآن کے گہوارے میں

مسلم امت اس وقت اپنی طاقت اور فعالیت کے جن عظیم سرچشموں سے محروم ہے، ان میں سب سے اہم سرچشمہ ایمان ہے۔ اور اس محرومی کی وجہ یہ ہے کہ ایمان کو زندگی میں وہ مقام نہیں حاصل ہے، جو اسے ضرور ملنا چاہیے، اور صرف اسی کو ملنا چاہیے۔ ایمان کے جمال وکمال کا اظہار انسانی زندگی کے اسٹیج پر ہی ہوتا ہے۔ اگر کوئی شخص ایمان تو لائے مگر اسے اپنی زندگی پر اپنے جلوے دکھانے کا موقع نہیں دے، تو وہ اپنے ایمان کو صحیح مقام نہیں دیتا ہے۔

دعوت نیوز4 اگست 2020