نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباکے ایک گروپ نے اپنے ساتھی طلبا کے خلاف پولیس کارروائی کی مخالفت کرنے کے لیے سوموار کو یونیورسٹی کے گیٹ کے باہر شدید سردی میں شرٹ اتار کر مظاہرہ کیا۔ ’’انقلاب زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے 10 طلبا کے ایک گروپ نے اپنے ساتھی طلبا کے ساتھ پولیس کی بربریت کی سی بی آئی جانچ کی مانگ کرتے ہوئے صبح ایک مارچ نکالا۔
یونی ورسٹی کی وائس چانسلر نجمہ اختر نے پولیس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اعلی سطحی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔و ی سی نے کہا کہ ان کے طلبا پرتشدد مظاہرے میں شامل نہیں تھے۔
(ایجنسیاں)





تبصرے
لائیو ورژن میں تبصرے کا سیکشن فعال ہوگا۔ دعوت نیوز کمیونٹی کے ساتھ اپنا نقطۂ نظر شیئر کرنے کے لیے سائن اِن کریں۔